مہاراشٹر

روشن ضمیر کے نام ایک اور ایوارڈ مہاراشٹر راجیہ اردو ساہتیہ اکیڈمی مثالی معلم اوارڈ

ممبئی: نگر پریشد اردو ہائی اسکول، سورجی برانچ کے انچارج روشن ضمیر عبدالغفار قریشی کو مہاراشٹر حکومت کی جانب سے مہاراشٹر راجیۂ اردو ساہتیہ اکادمی کے زیرِ اہتمام منعقدہ “بہارِ اردو” پروگرام میں “مثالی معلم ایوارڈ 2020” سے نوازا گیا۔یہ ایوارڈ انہیں 07 اکتوبر 2025 کو ممبئی میں منعقدہ اکادمی کے 50 سالہ “گولڈن جوبلی” تقریب میں پیش کیا گیا۔روشن ضمیر قریشی کو یہ اعزاز کورونا وبا کے دوران اپنے یوٹیوب چینل “E4U Activities” کے ذریعے مہاراشٹر بھر کے طلبہ تک آن لائن تعلیم پہنچانے اور اردو زبان کی خدمت کے اعتراف میں دیا گیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ روشن ضمیر قریشی کو اس سے قبل بھی تعلیم اور اردو زبان و ادب کی ترویج میں نمایاں خدمات پر کئی ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔ ان کی تدریسی محنت، تخلیقی سوچ اور جدید تعلیمی طریقۂ کار نے طلبہ اور اساتذہ دونوں میں نئی روح پھونک دی ہے۔
اردو ساہتیہ اکادمی کے اس تاریخی “گولڈن جوبلی” پروگرام میں ریاست بھر سے ممتاز شعرا، ادبا، اساتذہ اور علمی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران روشن ضمیر قریشی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ وہ آج کے دور میں اردو تعلیم کے حقیقی علمبردار ہیں۔
اوارڈ ملنے پر انجنگاؤں سورجی کی ممتاز شخصیات ہارون علی، ماسٹر عبدالصمد،جاوید اقبال قریشی ،محمد شبیر ، شفیق سیٹھ،جمیل سیٹھ ، ڈاکٹر دانش قریشی ،عادل شہریار ،راجو قریشی، سید انصار ،اقراء گروپ، اور اسکول کے صدر مدرس اور اسٹاف کی طرف سے مبارکباد پیش کی گئ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!