چار سالہ مریم شعیب ہاشمی کا پہلا روزہ

پنویل میں رہائش پذیر چار سالہ مریم شعیب ہاشمی نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھ کر اہلِ خانہ کے دل جیت لیے۔
گھر والوں کے مطابق مریم پہلے رمضان سے ہی روزہ رکھنے کی خواہش ظاہر کر رہی تھی۔ آج اس نے شوق اور جذبے کے ساتھ سحری میں والدین کا ساتھ دیا اور پورا دن خوش دلی اور حوصلے کے ساتھ گزارا۔ کم عمری کے باوجود اس کے عزم نے سب کو حیران کر دیا۔
افطار کے وقت گھر میں خصوصی اہتمام کیا گیا۔ مریم کے پسندیدہ کھانوں کا انتظام کیا گیا اور اہلِ خانہ نے مل کر دعا کی۔ ننھی روزہ دار نے بھی ہاتھ اٹھا کر سب کے لیے خیر و برکت کی دعا مانگی۔
والدین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کے جذبے اور دینی شوق پر بے حد خوش اور فخر محسوس کر رہے ہیں۔ رشتہ داروں نے بھی مریم کو اس کے پہلے روزے پر مبارکباد پیش کی اور اس کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔



