مہاراشٹر

شیخ متین شیخ نظیر ونوبا ایپ کے ‘مارننگ اسمبلی مقابلے’ میں ضلع بلڈھانہ میں اول

بلڈھانہ: (نامہ نگار): تعلیمی میدان میں جدید ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال کرنے والے ضلع پریشد اردو ہائر پرائمری اسکول (لڑکے)، دیول گھاٹ (پنچایت سمیتی بلڈھانہ) کے سرگرم معاون معلم جناب شیخ متین شیخ نظیر نے ایک اور شاندار اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ ‘ونوبا ایپ’ کی جانب سے ماہِ اکتوبر ۲۰۲۶ کے لیے منعقدہ ضلعی سطح کے ‘مارننگ اسمبلی مقابلے’ (Morning Assembly Competition) میں انہوں نے ضلع بلڈھانہ میں اول مقام (Top 1 Winner) حاصل کیا ہے۔
ضلع پریشد بلڈھانہ اور ‘اوپن لنکس فاؤنڈیشن’ کے اشتراک سے جاری ‘آچاریہ ونوبا بھاوے اساتذہ معاون پروگرام’ کے تحت اساتذہ کے لیے یہ مقابلہ منعقد کیا گیا تھا۔ اسکول کی صبح کی اسمبلی میں جدت لانے اور مصنوعی ذہانت (Morning Assembly AI Feature) کے بہترین استعمال کے ذریعے طلبہ کی اسمبلی کو مزید دلچسپ اور معلوماتی بنانے پر انہیں ‘مارننگ اسمبلی کلب’ کے فاتح کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
تدریسی عمل میں جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے اور دیگر اساتذہ کے لیے ایک مثالی نمونہ پیش کرنے پر ‘ونوبا’ ٹیم کی جانب سے ان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ شیخ متین کی اس مسلسل کامیابی پر محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران، بی ای او، کیندر پرمکھ، اسکول کے ہیڈ ماسٹر، تمام ساتھی اساتذہ، اسکول انتظامیہ کمیٹی، سرپرستوں اور علاقے کے علمی و سماجی حلقوں کی جانب سے انہیں دلی مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!