مہاراشٹر

یومِ آزادی کے موقع پر ہُدیٰ انگلش اسکول بالاپور میں محمد خَیصمہ ابنِ مولانا محمد اسماعیل اشاعتی کا پُراثر خطاب

بالاپور، 15 اگست 2026: یومِ آزادی کے موقع پر ہُدیٰ انگلش اسکول، بالاپور میں ایک پُروقار اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں محمد خَیصمہ ابنِ مولانا محمد اسماعیل اشاعتی نے نہایت پُرجوش، زندہ دل اور منفرد انداز میں خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں انہوں نے آزادی کی اہمیت، مجاہدینِ آزادی کی قربانیوں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں نئی نسل کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی صرف جشن منانے کا نام نہیں بلکہ یہ اپنے ملک، قوم اور معاشرے کے تئیں ذمہ داریوں کو سمجھنے اور انہیں ایمانداری سے نبھانے کا عہد بھی ہے۔
انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ تعلیم کو اپنی زندگی کا بنیادی مقصد بنائیں، علم کے ساتھ اخلاق، نظم و ضبط، اتحاد، بھائی چارے اور حب الوطنی کو بھی اپنائیں۔ ان کا خطاب طلبہ اور حاضرین کے لیے فکر انگیز ہونے کے ساتھ ساتھ حوصلہ افزا بھی رہا۔
تقریب میں یومِ آزادی کے جذبے، قومی یکجہتی اور وطن سے محبت کا خوبصورت ماحول دیکھنے کو ملا۔ طلبہ و اساتذہ نے بھی تقریب میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور آزادی کے عظیم مقصد کو یاد کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!