اکولہ ضلع کھیل افیسرکو فٹبال ایسوسیشن کی جانب سےمیمورینڈم

اکولہ:21/ اگست(ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :اکولہ ضلع کے کھیل افیسر جناب بھٹ کو اکولہ ضلع سا کر فٹبال اسوسیشن کے صدر سابق کاربوریٹر جناب نکیر خان کی سرپرستی میں اور ایسوسیشن کے اراکین کی موجودگی میں ایک عرض میمورینڈم دیا گیا ۔ جس میں اکولہ شہر میں موجود لال بہادر شاستری فٹبال میدان میں کھلاڑیوں اور فٹبال کے مقابلوں میں شائیقین کو ہونے والی تکالیف ۔دشواریوں کاذکرایک میمورنڈم کے ذریعےسہولیات مہیا کرانے پر زور دیا گیا۔ میمورینڈم میں مطالبہ کیا گیا کہ میدان میں کھلاڑیوں کے لئے ڈریس تبدیل کرنے کاکمرے،ذائد کھلاڑیوں کے بیٹھنے کا انتظام ،میدان کی سطح ہموار کرانا،کھلاڑیوں کے لئے پانی شاور ،میداں کے کناروںپر بنی نالی کی درستی،میدان کے مغربی گیٹ پر آمد ورفت کی آسانی مہیا کرنے تک اقدام،موٹر سائیکل لانے والے شائقین و کھلاڑیوں کے لئے سائیکل اسٹینڈوغیرہ کاموں کو انجام تک پہنچانے کے ضمن میں ضلع کھیل افیسر سے تبادلۂ خیال کیا گیا ۔آفیسر صاحب نے جلد از جلد کاری سہولیات مہیا کرانے کا وعدہ کیا۔ اور اسی وقت لال بہادر شاستری
میدان کا دورہ معائینہ بھی کیا۔ اس موقع پر ایسوسیشن کے صدر نکیر خان کے ہمراہ ایسوسیشن کے اراکین عبدالرفیق سابق پولس آفیسر ، وشنوکدم صاحب، کرن چیما،شیخ عثمان عرف غنی صاحب،نعیم خان استاد سابق پولس کانسٹیبل ، عارف الرحمن خان ماسٹر ، عبدالرزاق ، امین الرحمن خان لودھی ، نوجوان فٹبال کھلاڑی شعیب خان،انصار خان ،سلیم خان صاحب موجود تھے۔




