اہم خبریں

راج ٹھاکرے کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، سبھا کے دوران تلوار ہاتھ میں‌اُٹھانے کامعاملہ

تھانے: مہاراشٹر نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے کے خلاف تلوار لہرانے پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ معلومات کے مطابق راج ٹھاکرے کے خلاف تھانے کے نوپاڑہ پولس اسٹیشن میں آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ انڈین آرمز ایکٹ 4 اور 25 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ایم این ایس لیڈر اویناش جادھو اور رویندر مورے کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دراصل راج ٹھاکرے نے منگل کو ایک سبھا میں تلوار اٹھائی تھی۔
راج ٹھاکرے ایک عرصے سے مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ منگل کو، انہوں نے یکساں سول کوڈ کی وکالت کی اور آبادی میں اضافے کو کنٹرول کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے تھانے میں ایک ریلی میں اپنے اس مطالبے کو بھی دہرایا کہ مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹائے جائیں۔ اس کے لیے مہاراشٹر حکومت کو 3 مئی سے پہلے کارروائی کرنے کا الٹی میٹم دیا۔ ٹھاکرے نے کہا، ’وزیراعظم نریندر مودی کو اس ملک میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنا چاہیے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ آبادی میں اضافے کو روکنے کے لیے قانون لایا جانا چاہیے۔
ٹھاکرے نے دھمکی دی کہ اگر شیو سینا کی زیرقیادت ریاستی حکومت نے 3 مئی سے پہلے مساجد سے لاؤڈ اسپیکر نہیں ہٹائے تو MNS کارکنان مساجد کے سامنے ہنومان چالیسہ بجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی مذہبی مسئلہ نہیں بلکہ سماجی مسئلہ ہے کیونکہ لاؤڈ اسپیکر ہر کسی کو پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔
ٹھاکرے نے اس تنقید کا جواب دیا کہ وہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی پر حملہ کرتے تھے، لیکن انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی نوٹس موصول ہونے کے بعد اپنا لہجہ بدل گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا بالکل نہیں ہے کہ ان کا سیاسی موقف تبدیل ہو رہا ہے۔ ایم این ایس سربراہ نے کہا کہ اگر بی جے پی حکومت نے کوئی غلط فیصلہ لیا تو وہ اس پر دوبارہ تنقید کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے۔ انہوں نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار پر ذات پات کی سیاست کرنے کا بھی الزام لگایا۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!