پاتورمیں قومی یکجہتی کا پیغام دینے والی شاندار روزہ افطار پارٹی جوش و خروش کے ساتھ منعقد؛ ہوٹل گرینڈ محفل میں مختلف طبقاتِ سماج کی پُرجوش شرکت؛ بھائی چارہ اور سماجی ہم آہنگی کا پیغام

پاتور:نمائندہ: (کاوش جمیل نیوز) :قومی یکجہتی، انسانی اتحاد، بھائی چارہ اور مساوات جیسے اعلیٰ اقدار کا پیغام عام کرنے کے مقصد سے شہر پاتور میں ایک شاندار روزہ افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ پاتور کے ہوٹل گرینڈ محفل میں منعقد ہونے والا یہ پروگرام نہایت جوش و خروش اور بھائی چارے کے ماحول میں انجام پایا۔ اس افطار پارٹی کا انعقاد ڈاکٹرساجد شیخ اورمحمد فرحان امین کی پہل پرکیا گیا تھا۔ ماہِ رمضان کی بابرکت مناسبت سے منعقد اس پروگرام میں مختلف طبقاتِ سماج سے تعلق رکھنے والی معززشخصیات، سماجی کارکنان، سیاسی عہدیداران اور شہر کے شہری بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
ماہِ رمضان کے روحانی ماحول میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایک ساتھ روزہ افطار کیا۔ اس موقع پر باہمی گفتگو کے ذریعے سماجی ہم آہنگی، اتحاد اور قومی یکجہتی کا پیغام دیا گیا۔ موجود معززین نے اس بات کا اظہار کیا کہ ایسے پروگراموں سے معاشرے میں محبت، باہمی احترام اور بھائی چارے کو مزید مضبوطی ملتی ہے۔
اس موقع پر پروفیسرسلمان احمد اور ظہوراحمد نے رہنمائی فرمائی۔ پروگرام میں کرشنا اندھارے، شنکر راؤ نابھرے، سریندر اگلے، ہدایت خان روم خان، حاجی سید برہان، سید مجاہد اقبال، ڈاکٹر نند کشور راؤت، ڈاکٹر ابھی بھسکوٹے، صحافی امیش دیشمکھ، موہن جوشی، ایڈوکیٹ وجے بورکر، نربھئے پوہرے، نکھل اپروٹ، عبد الکریم سر، ڈاکٹر وقار انصاری اور صحافی ناتق شیخ سمیت کئی معزز شخصیات کی نمایاں شرکت رہی۔ پروگرام کی نظامت دھنجے مشرا نے انجام دی جبکہ آخر میں ڈاکٹر ساجد شیخ نے اظہارِ تشکر پیش کیا۔



