بالاپور: دو ننھی بچیوں نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھا

بالاپور: (ذاکر احمد شیخ) :مقدس ماہِ رمضان المبارک کی روح پرور فضاؤں میں مُکتیشور کے ایک گھرانے میں خوشی اور عقیدت کا خوبصورت منظر دیکھنے کو ملا، جب دو معصوم بچیوں نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھ کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔
معلومات کے مطابق ساریہ فردوس عبد النجیب (عمر: 10 سال) اور ان کی چھوٹی بہن سدرا فردوس عبد النجیب (عمر: 8 سال) نے پہلی مرتبہ روزہ رکھا۔ گھر والوں کے مطابق دونوں بچیوں نے بڑے شوق اور خوشی کے ساتھ روزہ رکھا اور پورا دن صبر و حوصلے کے ساتھ گزارا۔
گھر کے افراد نے اس خوشی کے موقع پر بچیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے لیے خصوصی دعا بھی کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں دین و دنیا کی کامیابیوں سے نوازے۔ محلے اور رشتہ داروں کی جانب سے بھی دونوں بچیوں کو پہلا روزہ رکھنے پر مبارکباد دی جارہی ہے۔
اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اس طرح بچوں میں دینی شعور اور عبادات کی رغبت پیدا ہوتی ہے، جو ان کی بہترین تربیت کا ذریعہ بنتی ہے۔



