مہاراشٹر

اکولہ: ایس ایس سی امتحان میں نایاب فاطمہ کی شاندار کامیابی

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :اکولہ ضلع کے پاتور شہر میں واقع شاہ بابو انگلش اسکول کی ہونہار طالبہ نایاب فاطمہ محمد اعجاز نے ایس ایس سی امتحان مارچ 2026 میں 90.60 فیصد نمبرات حاصل کرکے اسکول میں اول مقام حاصل کیا۔ ان کی شاندار کامیابی پر اسکول اور پورے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔نایاب فاطمہ کی اس نمایاں کامیابی پر اسکول کے پرنسپل، اساتذہ کرام، سپروائزرز، والدین، دوستوں اور رشتہ داروں نے دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہیں مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے اپنی نیک تمناؤں اور دعاؤں سے بھی نوازا گیا۔اساتذہ نے بتایا کہ نایاب فاطمہ نے اپنی مسلسل محنت، لگن اور تعلیمی دلچسپی کے باعث یہ نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کی اس کامیابی نے دیگر طلبہ کے لیے بھی ایک بہترین مثال قائم کی ہے اور انہیں مزید محنت کرنے کی ترغیب دی ہے۔نایاب نے مستقبل میں ڈاکٹر بن کر قوم کی خدمت کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اُن کی کامیابی سے نہ صرف خاندان بلکہ پورے تعلیمی میدان میں بھی فخر و مسرت کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔نایاب فاطمہ کے والد ڈاکٹر محمد اعجاز خواجہ اجمیری ہائی اسکول و جونیئر کالج کھدان میں صدر مدرس کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ والدین اور اساتذہ نے نایاب کی اس تاریخی کامیابی کو محنت، بہترین تربیت اور تعلیمی رہنمائی کا ثمر قرار دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!