ریاستی خبریں

اندور: عریاں رقص، دوستوں کے ساتھ ملکر اجتماعی عصمت دری، غیر فطری جنسی عمل ؛ بلڈرکا اپنی بیوی کے ساتھ بے انتہا تشدد ؛ بلڈرشوہرسمیت پانچ لوگوں‌کو پولیس نے کیاگرفتار

اندور: ایم پی کے اندور میں ایک شوہر نے اپنی بیوی پر اتنا تشدد کیا کہ آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے۔ الزام ہے کہ شوہر اپنی بیوی کو اپنے دوستوں کے سامنے فارم ہاؤس میں برہنہ رقص کرواتا تھا۔ اندور میں اپنے فارم ہاؤس پر ملزم شوہر نے دوستوں کے ساتھ مل کر بیوی کے ساتھ کئی بار اجتماعی عصمت دری کی واردات کو انجام دیا۔ اس نے اپنی بیوی کوغیر فطری جنسی عمل کرکے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ خاتون کی شکایت پر اندور پولس نے اتوار کو مختلف مقامات سے اس کے شوہر سمیت پانچ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
اندور پولس کے ایک افسر نے بتایا کہ خاتون چھتیس گڑھ کی رہنے والی ہے۔ وہ ایک سرکاری ٹیچر ہے۔ خاتون کی شناخت ملزم شوہر سے شادی کی سائٹ سے ہوئی تھی۔ اس کے بعد دونوں نے شادی کر لی۔ ایک انٹرویو میں متاثرہ خاتون نے کہا ہے کہ شادی کی تقریب میں اس کے شوہر کے گھر سے کوئی نہیں آیا۔ وہ اکیلا ہی شادی کرنے آیا تھا۔ ملزم پہلے سے شادی شدہ تھا۔
پولیس افسر کے مطابق، 32 سالہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ نومبر 2019 سے اکتوبر 2021 کے درمیان، اس کے شوہر اور اس کے ساتھیوں نے اس کے ساتھ کئی بار گینگ ریپ اور غیر فطری حرکتیں کیں۔ معاملے کی مزید تفتیش پولیس کررہی ہے.

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!