بالاپور: عدینہ،عائشہ،معصوم بچیوں نے رکھا اپنی زندگی کا پہلا روزہ

بالاپور: (بذریہ ذاکر احمد) :شہرمیں دو معصوم بہنوں نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھ کر اہلِ خانہ اورعلاقے کے لوگوں کے دل جیت لیے۔ عدینہ فردوس رئیس احمد قریشی (11 سال) اور عائشہ فردوس رئیس احمد قریشی (9 سال) نے ماہِ رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر پہلی مرتبہ روزہ رکھا۔ گھر والوں کے مطابق دونوں بچیاں صبح سحری کے وقت بڑے شوق اور خوشی کے ساتھ بیدار ہوئیں اور اللہ کی رضا کے لیے اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھنے کا عزم کیا۔ دن بھر دونوں بہنوں نے صبر و تحمل کے ساتھ روزہ مکمل کیا جس پر گھر والوں اور رشتہ داروں نے انہیں خوب دعائیں دیں۔
اہلِ خاندان کا کہنا ہے کہ بچوں میں دینی شعور اور عبادات کی رغبت پیدا کرنا نہایت خوش آئند بات ہے۔ دونوں معصوم بچیوں کے اس جذبے کو دیکھ کر گھر کے افراد اور محلے کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا اور انہیں مبارکباد دی۔ ماہِ رمضان بچوں کے لیے تربیت اور عبادت کا بہترین موقع ہوتا ہے اور ایسے لمحات ان کی زندگی میں یادگار بن جاتے ہیں۔



