نتن یاہو زندہ ہے یا ہوگیا فوت؛ چھ انگلیوں والا ویڈیو وائرل، نتن یاہو کو لے کر سوشل میڈیا پرہلچل

ایران پراسرائیل اورامریکہ کے مشترکہ حملے کو تقریباً پندرہ دن گزر چکے ہیں۔ اس حملے کے بعد مختلف دعوے اور جوابی دعوے سامنے آ رہے ہیں۔ جنگ کے ابتدائی مرحلے میں امریکہ کی کارروائی میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سمیت اعلیٰ قیادت کے مارے جانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ اب ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے قیادت سنبھال لی ہے۔
رپورٹس کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای اس حملے میں زخمی ہوئے تھے۔ اسی دوران اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامین نتن یاہو سے متعلق ایک متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ اس ویڈیو کے بعد یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ آیا نتن یاہو واقعی حیات ہیں یا نہیں۔
۲۸ فروری کو امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر مشترکہ حملہ کیا تھا۔ اس کے اگلے ہی دن ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور ان کے قریبی ساتھیوں کے مارے جانے کا دعویٰ کیا گیا۔ بعد ازاں مجتبیٰ خامنہ ای کے قیادت سنبھالنے کی خبریں سامنے آئیں۔ تاہم ایک پیغام جاری کیا گیا جس میں ان کا چہرہ نہیں دکھایا گیا، جس کے بعد اسرائیل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ وہ زخمی ہیں۔
اسی دوران اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نتن یاہو کا ایک ویڈیو سامنے آیا جو اب تنازع کا سبب بن گیا ہے۔ اس ویڈیو میں نتن یاہو کے ہاتھ میں چھ انگلیاں دکھائی دے رہی ہیں۔ اسی وجہ سے کئی صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹوئٹر) پر ہزاروں صارفین نے اس ویڈیو پر سوال اٹھائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر یہ ویڈیو واقعی AI سے بنایا گیا ہے تو پھر اسرائیلی وزیرِ اعظم کو ایسا ویڈیو جاری کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔ ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران سامنے آنے والی اس ویڈیو نے آن لائن بحث کو مزید تیز کر دیا ہے۔



