عالمی خبریں

ایران کو ملی بڑی حمایت ، شمالی کوریا میدان میں،میزائل بھیجنے کا اشارہ؛ امریکہ اوراسرائیل پریشان

کاوش جمیل رپورٹ
امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے درمیان ایران کے لیے ایک نئی خبر سامنے آئی ہے۔ پانچ دن سے جاری اس جنگ میں ایران کو امریکہ اور اسرائیل کے حملوں سے بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ امریکہ کو اس جنگ میں جرمنی، برطانیہ، فرانس، سعودی عرب اور قطر جیسے ممالک کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ دوسری جانب ایران کے بارے میں یہ تاثر پیدا ہوا کہ وہ اس جنگ میں تنہا رہ گیا ہے، مگر اس کے باوجود ایران نے ہار نہیں مانی اور اسرائیل پر شدید حملے کیے ہیں۔ اس کے علاوہ جن جن مسلم ممالک میں امریکہ کے فوجی اڈے موجود ہیں، وہاں بھی ایران کی جانب سے حملے کیے گئے ہیں جس سے امریکہ اور اسرائیل کو بھی خاصا نقصان پہنچا ہے۔
جنگ کے پانچویں دن صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اس جنگ کی وجہ سے ایران کو بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس دوران پاکستان، چین اور روس جیسے ممالک ایران کے قریبی دوست ہونے کا دعویٰ تو کرتے ہیں، لیکن امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد ان میں سے کوئی بھی ملک براہِ راست ایران کی مدد کے لیے میدان میں نہیں اترا۔ چین اور روس نے صرف ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، تاہم اس کے خلاف انہوں نے کوئی عملی کارروائی نہیں کی۔
روس گزشتہ کئی سالوں سے یوکرین کے ساتھ جنگ میں مصروف ہے جس کی وجہ سے اس کا بڑا مالی اور فوجی نقصان ہو چکا ہے اور اس کی بڑی فوجی طاقت وہیں مصروف ہے۔ دوسری طرف چین کی توجہ تائیوان پر مرکوز ہے اوروہ اسے اپنے قبضے میں لینا چاہتا ہے، اسی لیے یہ دونوں ممالک فی الحال براہِ راست جنگ میں شامل نہیں ہوئے۔
تاہم اب ایران کے لیے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ شمالی کوریا نے کھل کر ایران کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے ایک بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیا گیا حملہ قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ایران کو ضرورت پڑی تو شمالی کوریا اپنے میزائل بھیجنے کے لیے تیار ہے۔ اس اعلان کے بعد امریکہ اور اسرائیل کی تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!