مہاراشٹر

تحسین شاہ مہاراشٹر مسلم شاہ فقیر سماج سنگھٹنا کے بلڈانہ ضلع صدر نامزد

کھام گاؤں (واثق نوید): کھام گاؤں شہر کے نوجوان سماجی خدمات گار تحسین شاہ مرحوم قاسم شاہ رضوی کو مہاراشٹر مسلم شاہ فقیر سماج سنگھٹنا کا بلڈانہ ضلع صدر نامزد کیا گیا۔ انکی اس نامزدگی سے شاہ سماج میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ملی جانکاری کے مطابق مہاراشٹر میں شاہ برادری کو درپیش مسائل بالخصوص کاسٹ سرٹیفکیٹ بنانے میں دشواری و رکاوٹیں، سماج کی فلاح و بہبود کے لیے ، کے جی شاہ نے مسلم شاہ فقیر سماج سنگھٹنا کی بنیاد رکھی۔ سنگھٹنا کی ریاست کے ہر اضلاع میں باڈی بنانے کا کام شروع ہے ۔ اسی ضمن میں آج بلڈانہ میں شاہ برادری کا ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔ جس میں سنگھٹنا کے بانی کے جی شاہ، ریاستی صدر لقمان شاہ، ریاستی جنرل سیکرٹری ذاکر شاہ بطور خاص موجود تھے۔ ضلع میں شاہ برادری کے موجودہ حالات کا جائزہ لیا گیا۔ مسائل کو حل کرنے لیے بلڈانہ ضلع میں سنگھٹنا کے نئے عہدیداران کو نامزد کیا گیا۔ اس موقع پر کھام گاؤں شہر کے نوجوان تاجر ، سماجی خدمات گار، و مدیر اعلیٰ تحسین شاہ مرحوم قاسم شاہ رضوی کو بلڈانہ ضلع کا صدر نامزد کیا گیا۔ سنگھٹنا کے ذمہ دان کے ہاتھوں انکا استقبال کرکے انہیں تقرر نامہ دیا گیا۔
تحسین شاہ کی اس نامزدگی سے انکے چاہنے والوں میں خوشی پائی جارہی ہے۔ دوست احباب و رشتے داروں نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!