تعلیم و روزگار

ریاستی محکمۂ تعلیم کا نیا ڈیجیٹل قدم! شہریوں کے لیے واٹس ایپ چیٹ بوٹ کی ہوگی شروعات، تعلیمی اسکیموں کی معلومات اب براہِ راست بہت جلد ملے گی موبائل پر؛ پڑھیں تفصیلی رپورٹ

پونہ: (کاوش جمیل نیوز) :ریاستی محکمۂ تعلیم کی مختلف اسکیموں کی معلومات عام شہریوں تک مؤثر طریقے سے پہنچانے کے لیے اب ایک نیا واٹس ایپ چیٹ بوٹ تیار کرنے کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کے لیے حکومت نے ساڑھے نو لاکھ روپے خرچ کرنے کی منظوری دی ہے۔
محکمۂ تعلیم نے اس تعلق سے سرکاری حکم نامہ جاری کیا ہے۔ ’’ترقی یافتہ مہاراشٹر 2047‘‘ کے تحت ایک پائلٹ منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ریاست کی اسکولوں اور محکمۂ تعلیم سے متعلق مختلف اسکیمیں عوام تک پہنچانے کے لیے 150 دنوں کا خصوصی پروگرام چلانے کے احکامات وزیراعلیٰ نے 20 جون کو خط کے ذریعے دیے ہیں۔
اس پروگرام میں محکمۂ تعلیم نے عوام کے درمیان اسکیموں کی معلومات مؤثر طریقے سے پہنچانے پر خاص زور دیا ہے۔ ای-گورننس ریفارمز کے تحت تین نئی ٹیکنالوجی اپروچز شامل کی گئی ہیں، جن میں سے ایک اہم قدم یہی واٹس ایپ چیٹ بوٹ ہے۔ اس چیٹ بوٹ کے ذریعے محکمۂ تعلیم کی مختلف اسکیموں کی تفصیل براہِ راست شہریوں کو دستیاب ہوگی، جیسے:
سرکاری اسکیموں کا فائدہ حاصل کرنے کا طریقہ، درخواست دینے کا عمل، درکار کاغذات، اسکیم کن مستفیدین کے لیے ہیں.یہ تمام معلومات اب شہریوں کو واٹس ایپ پر ہی آسانی سے میسر ہوں گی۔
محکمۂ تعلیم کے اس اقدام سے عوام کے لیے سرکاری اسکیمیں سمجھنا آسان ہوگا اور تعلیمی خدمات کا فائدہ لینا زیادہ سہل بن جائے گا۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے محکمۂ تعلیم میں شفافیت بڑھے گی، درخواست کے عمل میں حائل رکاوٹیں دور ہوں گی اورعوام کے ساتھ براہِ راست رابطہ قائم ہوگا۔
حکومت نے اس واٹس ایپ چیٹ بوٹ کے لیے انتظامی اور مالی دونوں منظوری دے دی ہے۔ اس کی تیاری کا کام جلد شروع ہوگا اور اس کے ذریعے تعلیمی اسکیموں کی معلومات ہر شہری تک پہنچ پائے گی۔ اس منصوبے کے ذریعے محکمۂ تعلیم کی کارکردگی زیادہ سہل، شفاف اور عوامی مرکزیت پر مبنی ہوگی، جو مستقبل کے ڈیجیٹل مہاراشٹر کے وژن کی سمت میں ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!