تعلیم و روزگار

ریاست بھر آٹھ ہزار اساتذہ بیروزگار،آئی سی ٹی (ICT) اساتذہ کی فوری تقرری کا اردو شکشک سنگھ کامطالبہ ؛ کمپیوٹر لیب بند پڑی، طلبہ کا مستقبل خطرے میں

ممبئی: (نامہ نگار) :موجودہ دور آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور ڈیجیٹل انقلاب کا ہے۔ ایسے میں کمپیوٹر کی تعلیم ہر طالب علم کے لئے ناگزیر ہے۔ تاہم، افسوسناک بات یہ ہے کہ مہاراشٹر اسٹیٹ کے اسکولوں میں کمپیوٹر لیب تو قائم کی گئی ہیں لیکن اساتذہ کی عدم تقرری کے باعث یہ لیب بند پڑی ہیں اور لاکھوں روپے کی لاگت سے بنائے گئے یہ وسائل گرد و غبار کی نذر ہو رہے ہیں, اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے بانی ساجد نثار احمد نے اخباری نمائندوں کو بتایا ،ریاست کے تقریباً آٹھ ہزار ICT اساتذہ بے روزگار ہیں اور اسکولوں میں طلبہ کو کمپیوٹر پڑھانے کے لئے کوئی ماہر استاد موجود نہیں ہے۔ اس صورتحال سے طلبہ کے تعلیمی مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔دیگر ریاستوں جیسے پنجاب، گوا اور مغربی بنگال میں ICT اساتذہ کو مستقل خدمات میں شامل کر لیا گیا ہے، مگر ’’ترقی یافتہ‘‘ کہلانے والے مہاراشٹر میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 نے ریاستی وزیر تعلیم ، ریاستی سیکریٹری و ڈائیریکٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ،سابقہ ICT اساتذہ کو فوری طور پر دوبارہ تقرری دی جائے۔جماعت پنجم (5ویں) سے ICT مضمون کو لازمی قرار دیا جائے۔ منظور شدہ ICT خصوصی اساتذہ کی آسامیاں کسی شرط کے بغیر بھری جائیں،ریاست کے تمام اسکولوں میں کمپیوٹر لیب کو فعال کر کے طلبہ کو عملی تربیت فراہم کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!