اکولہ ضلع کے پاتورمیں طلبہ مکالمہ و رہنمائی میلہ کامیاب؛ صوبائی صدر پرشانت کدم نے طلبہ کی رہنمائی کی

پاتور: (نامہ نگار) :راشٹروادی کانگریس پارٹی کے اسٹوڈنٹس ونگ کی جانب سے منعقدہ طلبہ مکالمہ و رہنمائی میلے کو طلبہ کا زبردست ردعمل حاصل ہوا۔ اس میلے میں طلبہ نے تعلیمی اور کیریئر سے متعلق رہنمائی حاصل کی۔
اس موقع پر نیشنلسٹ اسٹوڈنٹس کانگریس کے صوبائی صدر پرشانت کدم پاٹیل نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری، کیریئر منصوبہ بندی اور سماجی ذمہ داری کی اہمیت پر زور دیا۔
تقریب کا اہتمام صوبائی سکریٹری محمد فرحان امین نے کیا تھا۔ اس دوران سابق میئر حاجی سید بُرہان، شہر صدر قمرالزماں خان، سابق کارپوریٹر محمد اعجاز، صوبائی جنرل سکریٹری صادق الامین، ناطق شیخ سمیت کئی معزز شخصیات موجود تھیں۔