تعلیم و روزگار

اساتذہ و غیر تدریسی عملے کے ریکارڈ ڈیجیٹائز کرنے کی آخری مہلت 20 ستمبر کی گئی ۔اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی نمائندگی جاری

ممبئی (نامہ نگار) :مہاراشٹر اسٹیٹ سیکنڈری و ہائر سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ اور محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نئے سرکولر کے مطابق “شالارتھ آئی ڈی” جاری کرنے کے دوران اساتذہ و غیر تدریسی عملے کی تمام تقرری کے آرڈر، انفرادی منظوری، جوائننگ رپورٹ اور دیگر متعلقہ کاغذات شالارتھ سسٹم پر اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔اطلاع کے مطابق پرائیویٹ اسکولوں میں 83 فیصد کام پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے۔ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کی نمائندگی پر اس سے قبل کاغذات اپ لوڈ کرنے کی مہلت 31 اگست اور بعد میں 15 ستمبر 2025 تک دی گئی تھی، اب بڑھا کر 20 ستمبر 2025 تک کر دیا گیا ہے۔سرکولر میں واضح ہدایت دی گئی ہے کہ اپ لوڈنگ کے عمل میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو، اس کے لیے DDO-1، DDO-2 اور ہیڈ ماسٹر کو خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔یہ حکم سچندرا پرتاپ سنگھ، کمشنر تعلیم، مہاراشٹر ریاست کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!