تعلیم و روزگار

ٹی ای ٹی کے بغیرترقی ناممکن، اورنگ آباد ہائی کورٹ کا دو ٹوک فیصلہ؛ اساتذہ کی ترقی پرعدالت کی مہر: پہلے ٹی ای ٹی، پھر پدوّنّتی

اورنگ آباد: (کاوش جمیل نیوز) :ٹی ای ٹی (Teacher Eligibility Test) پاس نہ کرنے والے اساتذہ کو بڑا قانونی جھٹکا لگا ہے۔ عدالتِ عالیہ نے واضح کیا ہے کہ ٹی ای ٹی اہلیت کے بغیر کسی بھی استاد کو ترقی (پدوّنّتی) کے لیے زیرِ غور نہیں لیا جا سکتا۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ عبوری حکم کی بنیاد پر کی گئی ترقی کی کارروائی غیر قانونی تصور کی جائے گی۔ Bombay High Court کےاورنگ آباد بنچ نے 20 فروری کے عبوری حکم کو واپس لے لیا ہے۔ اس فیصلے سے ایک بار پھر یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ ٹی ای ٹی اہلیت ترقی کے لیے لازمی شرط ہے۔
عدالت کے مطابق، ناگپور بنچ میں درخواست گزار اساتذہ ٹی ای ٹی پاس تھے لیکن ان کے نام ترقی کی فہرست میں شامل نہیں کیے گئے تھے۔ جبکہ اورنگ آباد بنچ میں جن اساتذہ نے عرضی دائر کی تھی، وہ ٹی ای ٹی اہل نہیں تھے، اس لیے انہیں ترقی کا فائدہ نہیں دیا جا سکتا۔ یہ سماعت جسٹس کشور سی سنت اور جسٹس سشیل ایم گھوڈیسوار پر مشتمل بنچ کے سامنے ہوئی۔ اس فیصلے سے ترقی کے عمل میں ٹی ای ٹی کی اہمیت دوبارہ اجاگر ہوئی ہے۔
رگھوناتھ جھاورے و دیگر اور دھن سنگھ راجپوت و دیگر نے حکومت کے خلاف عرضیاں دائر کی تھیں۔ 20 فروری کو عبوری بنچ کے سامنے سماعت ہوئی تھی، جہاں ناگپور بنچ کے ایک حکم کا حوالہ دیتے ہوئے درخواست گزاروں کو عارضی راحت دی گئی تھی اور اسی بنیاد پر آگے کی کارروائی جاری تھی۔ تاہم پیر کے دن ہونے والی سماعت میں عدالت کے علم میں آیا کہ ناگپور کے مقدمے میں درخواست گزار اساتذہ ٹی ای ٹی اہل تھے، جبکہ اورنگ آباد میں عرضی دینے والے اساتذہ ٹی ای ٹی اہل نہیں تھے۔
سماعت کے دوران سرکاری وکیل ایس۔ جے۔ سلگرے نے ریاستی حکومت کی جانب سے یہ سنگین الزام عائد کیا کہ درخواست گزاروں نے ناگپور بنچ کے مقدمے کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت کو ٹی ای ٹی اہلیت کے معاملے میں گمراہ کیا۔ انہوں نے درخواست گزاروں پر جرمانہ (کاسٹ) عائد کرنے کی بھی گزارش کی۔
بعد ازاں درخواست گزاروں کے وکیل نے ناگپور مقدمے کی بعض باتوں کی درست تصدیق کیے بغیر بیان دینے پر عدالت سے معذرت کی۔ عدالت نے واضح کیا کہ اس معاملے میں درخواست گزاروں پر جرمانہ عائد کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!