تعلیم و روزگار

مہا-ٹی ای ٹی نتائج پر گمراہ کن تشہیر؛ ‘چار لاکھ اساتذہ نااہل’ کا دعویٰ بے بنیاد؛ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ

ممبئی: (پریس ریلیز) :مہا-ٹی ای ٹی 2025 امتحان کے نتائج کے بعد بعض اخبارات اور ذرائع ابلاغ میں ’’تقریباً چار لاکھ اساتذہ ناکام‘‘ جیسے سرخیوں کے ساتھ خبریں شائع کی جا رہی ہیں، جس سے سماج میں کنفیوژن اور اساتذہ کے تئیں بداعتمادی کا ماحول پیدا ہو رہا ہے۔ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138کے بانی ساجد نثار احمد نے ان خبروں کو گمراہ کن قرار دیا ہے,ساجد نثار احمد نے واضح کیا کہ، “مہا-ٹی ای ٹی امتحان میں نااہل قرار دیے گئے تمام امیدوار سرکاری یا نجی اسکولوں میں خدمات انجام دینے والے اساتذہ نہیں تھے۔ ان میں بڑی تعداد بے روزگار امیدواروں، نئے امیدواروں اور پہلی بار امتحان دینے والوں کی تھی۔ لہٰذا ’چار لاکھ اساتذہ نااہل‘ کہنا سراسر غلط اور حقائق کے منافی ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں خدمات انجام دینے والے اساتذہ میں سے نہایت کم تعداد نے مہا-ٹی ای ٹی امتحان دیا تھا، اس لیے پورے تعلیمی نظام یا موجودہ اساتذہ کے معیار پر سوال اٹھانا مناسب نہیں ہے,اساتذہ کے حقوق و انصاف کے تعلق سے بات کرتے ہوئے ساجد نثار احمد نے ایک اہم نکتہ اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا، “معزز سپریم کورٹ کے 1 ستمبر 2025کے فیصلے کےخلاف 33 ریویو پٹیشنیں دائر کی جا چکی ہیں۔ 23 اگست 2010 سے قبل تقرر پانے والے تمام اساتذہ کو سو فیصد انصاف دلانا ہماری واضح اور مضبوط پالیسی ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ، “یہ جدوجہد صرف عدالتی سطح تک محدود نہیں ہے، بلکہ ضرورت پڑنے پر ملک کی پارلیمنٹ میں قانون منظور کرا کر بھی اساتذہ کو مکمل انصاف دلایا جائے گا۔ اسی وجہ سے آج تک اس معاملے میں اساتذہ کے درمیان نہ کوئی کنفیوژن ہے اور نہ ہی اختلافِ رائے۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!