جالنہ:شاہین اسکالراکیڈمی کی جالنہ میں شاخ کا افتتاح ؛NEET و JEE کی معیاری تعلیم اب مقامی سطح پردستیاب

جالنہ: ( سید شاکر ) :ملک کے معروف اور معتبر تعلیمی ادارے شاہین اکیڈمی (بیدر) کی ایک نئی شاخ اب جالنہ میں قائم کی جا رہی ہے، جس کا باقاعدہ افتتاح ایک پُروقار تقریب کے دوران بروز جمعہ، 27 مارچ، بعد نمازِ مغرب، سٹی لانس، نزد اردو ہائی اسکول، قدیم جالنہ میں انجام پائے گا۔یہ ادارہ ملک بھر میں اپنی اعلیٰ تعلیمی خدمات کے لیے جانا جاتا ہے، جہاں سے اب تک ہزاروں طلبہ و طالبات نے NEET اور دیگر مسابقتی امتحانات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے گورنمنٹ و پرائیویٹ MBBS کالجس میں داخلہ حاصل کیا ہے۔
موجودہ تعلیمی حالات کے پیش نظر ملت کے اندر ایسے اداروں کی شدید ضرورت محسوس کی جا رہی ہے جو عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی دینی و اخلاقی تربیت کا بھی اہتمام کریں۔ اسی کمی کے باعث خصوصاً طالبات کو بیرونِ شہر یا غیر مسلم اداروں کا رخ کرنا پڑتا ہے، جس سے تعلیمی و تہذیبی چیلنجز پیدا ہوتے ہیں۔شاہین اکیڈمی جالنہ کا قیام اسی اہم ضرورت کو پورا کرنے کی ایک سنجیدہ اور مؤثر کوشش ہے۔اس افتتاحی و تقسیمِ انعامات کی تقریب میں معزز مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سےڈاکٹر عبدالقدیر صاحب (فاؤنڈر، شاہین اکیڈمی)
محترم مجتبیٰ فاروق صاحب (چیئرمین، اسکالر گروپ آف اسکول)عبدالمجیب سر جالنہ اور مقامی دینی ، مِلی سیاسی ، سماجی اور تعلیمی قائدین خصوصی شرکت فرمائیں گے اور اپنے تاثرات پیش کریں گے۔
تقریب میں کامیاب طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے، جبکہ ادارے کے تعلیمی منصوبے، داخلہ پالیسی اور مستقبل کے اہداف پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔ انتظامیہ کی جانب سے جالنہ اور اطراف کے تمام معزز شہریوں، والدین، طلبہ و طالبات اور تعلیمی حلقوں سے اس اہم اور تاریخی موقع پر شرکت کی پُرخلوص اپیل کی گئی ہے۔ خواتین کے لیے علیحدہ اور باوقار انتظام کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
مقام: سٹی لانس، نزد اردو ہائی اسکول، قدیم جالنہ وقت: بعد نمازِ مغرب
تاریخ: 27 مارچ (جمعہ)
جاری کردہ:
انتظامیہ، شاہین اکیڈمی جالنہ


