تعلیم و روزگار

مہاراشٹر: ”اسکول بند” احتجاج کی رپورٹ محکمۂ تعلیم کو پیش؛ کتنے اسکول بند رہے؟ کتنے اساتذہ غیر حاضر؟ 4 دسمبر کے سرکولر کے مطابق ہوگی کاروائی !پڑھیں تفصیلی رپورٹ

پونے: (کاوش جمیل نیوز) :ٹیچر اہلیت امتحان (TET) کو لازمی قرار دینے، سانکشن پالیسی، پرانی پنشن اسکیم کی بحالی، غیر تدریسی عملے کی بھرتی اور تعلیم کے شعبے میں کنٹریکٹ سسٹم ختم کرنے جیسے مطالبات کے سلسلے میں جمعہ کے دن ریاست بھر میں منعقد کیے گئے ‘اسکول بند’ احتجاج کے بعد محکمۂ تعلیم نے اساتذہ کی حاضری و غیر حاضری اور اسکولوں کی صورتحال کا تفصیلی رپورٹ حکومت کو پیش کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ریاست میں 2,539 اسکول مکمل طور پر بند رہے، جبکہ 13,216 اساتذہ بغیر اجازت غیر حاضر اور 11,329 اساتذہ عام غیر حاضری پر تھے۔ اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی مختلف تنظیموں نے اپنے مطالبات کے لیے ریاست بھر میں اسکول بند رکھنے کی اپیل کی تھی، جسے کئی ادارہ منتظمین نے بھی حمایت دی۔ تحریک کے پس منظر میں محکمۂ تعلیم نے 4 دسمبر کو ایک سرکولر جاری کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ: طلبہ کا نقصان نہ ہو، اس لیے تنظیمیں اساتذہ کو ہڑتال سے باز رکھیں۔ 5 دسمبر کو ریاست کی تمام پرائمری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکول معمول کے مطابق شروع رہنے چاہئیں۔ بغیر اجازت غیر حاضر رہنے والے یا ہڑتال سے اسکول کے کام میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف ’نو ورک، نو پے‘ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ 5 دسمبر کو کتنے اسکول کھلے یا بند رہے، اور کتنے اساتذہ حاضر یا غیر حاضر تھے.اس کی مکمل رپورٹ حکومت کو ارسال کی جائے۔ محکمۂ تعلیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مہیش پالکر نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز اور ایجوکیشن آفیسرز کو رپورٹ جمع کرنے کی ہدایات دی تھیں۔

ریاست کے مختلف اضلاع سے جمع کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق:
ریاست میں 24,490 سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکول ہیں۔
ان میں 2,24,366 اساتذہ تعینات ہیں۔
ان میں سے 13,216 اساتذہ نے بغیر اجازت چھٹی لی۔
11,329 اساتذہ غیر حاضر رہے۔
2,539 اسکول احتجاج کے دوران بند رہے۔
ڈاکٹر مہیش پالکر نے کہا کہ تحریک سے متعلق مکمل رپورٹ حکومت کو بھیج دی گئی ہے اور اب 4 دسمبر کے سرکولر کے مطابق متعلقہ افسران کو کارروائی کرنا ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!