سائنسی افق پر سر سید احمد خان اردو جونیئر کالج کا قبضہ: 206 اداروں کے مقابلے میں ‘پہلا انعام’ جیت کر تاریخ رقم کی !
معین اختر سر کی جادوئی رہنمائی اور طلباء کی محنت لائی رنگ؛ بستی میں جشن کا سماں، والدین کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو

چکھلی: ( نامہ نگار ) : چکھلی کے تعلیمی میدان میں اس وقت خوشی کی لہر دوڑ گئی جب دو روزہ تعلقہ سطحی سائنسی نمائش (15-16 دسمبر) کے نتائج کا اعلان ہوا۔ سر سید احمد خان اردو جونیئر کالج کے شاہینوں نے اپنی سائنسی پرواز سے سب کو حیران کرتے ہوئے 206 اسکولوں اور کالجوں کے درمیان پہلا مقام حاصل کر کے پورے علاقے کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ اس عظیم الشان کامیابی کے پیچھے کالج کے ہر دل عزیز اور مخلص معلم جناب محمد معین اختر سر کی شبانہ روز محنت اور جناب عبدالرحمن سر کی تکنیکی مہارت کارفرما تھی۔ ان اساتذہ نے طلباء کے ساتھ مل کر ایک ایسا شاہکار ماڈل تیار کیا جس نے ججز کو دنگ کر دیا۔
اس موقع پر الفلاح ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر جناب شیخ اعظم صاحب نے فاتح ٹیم کا استقبال کرتے ہوئے کہا: “ہمارے اساتذہ نے ثابت کر دیا کہ اردو میڈیم کے بچے بھی سائنسی میدان میں دنیا کو مات دے سکتے ہیں۔ معین سر کی قربانیاں اور بچوں کا جنون رنگ لایا ہے۔”
کالج کے پرنسپل جناب ظفر پٹیل سر نے جذباتی انداز میں کہا: “معین اختر سر کی انتھک محنت نے آج کالج کے نام کو چار چاند لگا دیے ہیں۔ یہ جیت ہمارے اساتذہ کے اخلاص کی فتح ہے۔”



