تعلیم و روزگار

نپن مہاراشٹر!مراٹھی زبان میں ٹیسٹ لینے کے حکم سے اُردو طلبہ میں بے چینی, اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کا اعتراض

مالیگاؤں: (کاوش جمیل نیوز) :ایس سی ای ار ٹی پونہ ڈائریکٹر نے نپن مہاراشٹر ابھیان کے تحت جماعت دوسری تا پانچویں اردو میڈیم طلباء مراٹھی مضمون کا امتحان لینے کی ہدایت جاری کی ہے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ11138 نےاعلیٰ سطح کی مراٹھی زبان میں امتحان لینے کے فیصلے کو نا مناسب اور غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔اس ضمن میں ساجد نثار احمد نے بتایا کہ نپن مہاراشٹر ایپ پر اُردو بولنے والے طلبہ کیلئے ان کی اپنی زبان میں مواد نہیں ہے بلکہ انہیں مراٹھی اور ریاضی کے مضامین کا ٹیسٹ ہائی لیول کی مراٹھی زبان میں دینا ہے۔ اس طرح سے طلبہ کا جائزہ لینا تعلیمی لحاظ سے نامناسب، غیر منصفانہ اور نیون ابھیان کے مقاصد سے مطابقت نہیں رکھتا ہے۔ اگر اس طرح مشکل اور غیر مطابقت رکھنے والے طریقہ کار سے طلبہ کا امتحان لیا جاتا ہے تو ان کے مطالعہ کی اصل سطح کا صحیح اندازہ لگانا مکن نہیں ہے۔ اس کی وجہ سے طلبہ اور اساتذہ کے غیر ضروری تناؤ کا شکار ہونے کا قوی امکان ہے۔ چنانچہ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے ساجد نثار احمد نے فوراً ایس سی ای آر ٹی پونہ ڈائریکٹر راہل ریکھا وار، نیز ایجوکیشن کمشنر کو میمورنڈم دیکر مطالبہ کیا ہے کہ جماعت دوم سے پنجم تک کے تمام اردو میڈیم کے طلبہ کیلئے اردو زبان کے طلبہ کیلئے اردو زبان میں بپن مہاراشٹرایپ پر مواد دستیاب کرایا جائے۔ اردو میڈیم کے طلبہ کے مطالعہ کی سطح کو اردو مضمون کے ذریعے ہی رجسٹر کے کرنے کا واضح سرکاری حکم جاری کیا جائے۔ جب تک نپن مہاراشٹر ایپ میں ضروری لسانی اور تکنیکی تبدیلیاں مکمل نہیں ہو جاتیں ، اردو میڈیم اسکولوں کو مراٹھی یا کسی اور مضمون کے امتحانات کے انعقاد سے متعلق کوئی تحریری ہدایات نہ دی جائیں ایسا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ایجوکیشن ڈائریکٹر نے جواب میں جلد از جلد اس کا حل نکالنے کا وعدہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!