بالاپور: دارالعلوم اہلِ سنّت نورِمحمدی کا 37واں سالانہ جشنِ دستار بندی پورے ادب و احترام کے ساتھ اختتام پذیر

بالاپور: (ذاکر احمد) :سنّتوں کی خوشبو سے معطر، علم و عمل اور عشقِ رسول ﷺ کی نورانی روشنی سے لبریز ایک عظیم الشان روحانی محفل اس وقت بالاپور میں منعقد ہوئی، جب دارالعلوم اہلِ سنّت نورِ محمدی کے زیرِ اہتمام 37واں سالانہ جشنِ دستار بندی نہایت عقیدت اور روحانی شان کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ یہ بابرکت محفل سیّدِ ملت، پیرِ طریقت و شریعت حضرت علّامہ مولانا کے روحانی فیضان سے منوّر اور حضرت سیّد ظہیر الاسلام ذکی میاں نقشبندی صاحب (سرپرست، نقشبندی خانقاہ بالاپور) کی سرپرستی میں سنّتوں کی خوشبو اور ایمان افروز کیفیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
یہ روحانی اجتماع جمعرات، 29 جنوری 2026 (9 شعبان) کو بعد نمازِ مغرب منعقد ہوا جو رات 10 بجے تک جاری رہا۔ محفل کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، بعد ازاں ترتیب، اجازت اور دستار بندی کی مقدس رسم ادا کی گئی۔ اہلِ علم اور اہلِ دل کی پرنور موجودگی نے فضا کو نورِ ایمان سے معمور کر دیا۔ علماء و مشائخ کی مقدس موجودگی اس عظیم روحانی اجتماع کی قیادت و سرپرستی آلِ رسول حضرت علّامہ مولانا مفتی تاب الاسلام عدنان نقشبندی نے فرمائی۔ خصوصی مہمانانِ گرامی حضرت حافظ و قاری مولانا محمد سہیل خان رضوی
(سپریم ناظم، دارالعلوم اہلِ سنّت نورِ محمدی، بالاپور)،شہر کے مفتی و قاضی مفتی نعیم خان مصباحی،جبکہ پروگرام کی روحانی نگرانی اسلامی فکر و فن کے جید عالم حضرت علّامہ مولانا سمیع اللہ خان مصباحی (کانپور، اتر پردیش) نے فرمائی، جنہوں نے اہلِ سنّت کے فکری و عملی پیغام کو مؤثر انداز میں حاضرین کے قلوب تک پہنچایا۔
انتظام و نشر و اشاعت نشر و اشاعت اور تمام انتظامی ذمہ داریاں حضرت حافظ و قاری مفتی محمد اشفاق مصباحی (استاذ، دارالعلوم اہلِ سنّت نورِ محمدی، بالاپور) نے نہایت حسنِ ترتیب کے ساتھ انجام دیں۔ خصوصی روحانی نسبت اس موقع پر غلام نبی رحمۃ اللہ علیہ کے دوسرے عرس کی برکت بھی شامل رہی، جس سے محفل مزید فیض یاب اور نورانی ہو گئی۔ دستار بندی کی عظیم رسم جشنِ دستار بندی کی مقدس رسم خطیبِ اسلام، عالمِ نبیل، فاضلِ جلیل حضرت مولانا محمد نعیم خان صاحب (اُنّاؤ، اتر پردیش) کے مبارک ہاتھوں سے ادا کی گئی۔
عام اطعام و مہمان نوازی بیرونِ شہر سے تشریف لانے والے تمام معزز مہمانوں اور حاضرینِ محفل کے لیے بہترین عام اطعام کا اہتمام کیا گیا تھا۔ یہ بابرکت اور روحانیت سے بھرپور محفل دارالعلوم اہلِ سنّت نورِ محمدی، شہر بالاپور میں منعقد ہوئی، جہاں شریک ہونے والے عقیدت مندوں نے قلبی سکون، روحانی فیضان اور قبولیتِ دعا کا خصوصی احساس حاصل کیا۔



