تعلیم و روزگار

اورنگ آباد: جمشم انگلش اسکول گندھیلی میں یومِ جمہوریہ کی شانداراوریادگار تقریب

اورنگ آباد: جمشم انگلش اسکول، گندھیلی تعلقہ و ضلع اورنگ آباد میں یومِ جمہوریہ کے موقع پرایک شانداراورباوقارتقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ و طالبات نے مختلف نوعیت کے پروگرام پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ پروگرام میں مکالمے، قومی و ملی گیت، اسلامی پیغام پر مبنی نظمیں اور 26 جنوری کے تعلق سے تقاریر شامل تھیں، جنہیں طلبہ و طالبات نے نہایت پُراثراوردلکش انداز میں پیش کیا۔ تقریب میں بطورِ مہمانانِ خصوصی گاؤں کے معزز اور معززینِ علاقہ کو مدعو کیا گیا تھا۔ پروگرام کا آغاز جمشم انگلش اسکول کے ڈائریکٹر جناب جمیل احمد شیخ کی صاحبزادی نظیفہ ازین کی تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس سے محفل کا ماحول روحانی بن گیا۔
اس کے بعد اسکول کے طلبہ وطالبات نے یکے بعد دیگرے اپنے پروگرام پیش کیے، جنہیں حاضرین نے بے حد پسند کیا۔ پروگرام کی نظامت اسکول کی معلمہ عائشہ میم نے بحسن وخوبی انجام دی، جبکہ اس موقع پراسکول کے صدر مدرس خانباز پٹھان نے بھی نظامت میں بھرپور تعاون کیا۔ مہمانوں کا استقبال اسکول کے ڈائریکٹرس جمیل احمد شیخ اورعبدالرشید سرکی جانب سے کیا گیا۔ اس تقریب میں گاؤں کے عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جس سے پروگرام کی کامیابی اورمقبولیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
پروگرام کے اختتام پر کئی افراد نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں انعامی رقم بھی دی اوراسکول کے اساتذہ و طلبہ کی محنت کو خوب سراہا۔ اس موقع پر اسکول کے ڈائریکٹرس جمیل احمد شیخ اور عبدالرشید سر نے جمشم انگلش اسکول میں داخلے کے لیے والدین سے اپیل بھی کی۔ تقریب میں شریک مہمانوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسکول کے اساتذہ، انتظامیہ اور طلبہ کی کارکردگی کی بھرپور تعریف کی۔
آخر میں مہمانِ خصوصی چاند سلطانہ مسجد کے امام، جناب مولانا الیاس صاحب نے تعلیم کی اہمیت پر تفصیلی خطاب کیا اوراسکول کی انتظامیہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ پروگرام کے اختتام پراسکول کے ڈائریکٹرجمیل احمد شیخ نے اپنی تقریرمیں تمام مہمانوں، اساتذہ، طلبہ اور حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!