تعلیم و روزگار

ایف ایم کے اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج پھلمبری کا نتیجہ ہر سال کی طرح %100 فیصد

پھلمبری: ( سید عبدالقدوس علی) :مجیب ملتانی ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام جاری فقیر محمد خان اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج پھلمبری کا دسویں اور بارہویں جماعت کا نتیجہ ہر سال کی طرح اس سال %100 رہا. ایف ایم کے اردو جونیئر کالج پھلمبری میں اول مقام مہک شیخ امیر %69.17 دوم مقام قریشی الفیہ مجیب %66.67، اسی طرح سوم مقام فائزہ مصطفیٰ پٹیل %66.50 فیصد نمبرات لیکر اپنا مقام حاصل کیاـ اسی طرح ہائی اسکول میں اول پوزیشن قاضی صدف فاطمہ منتجیب الدین %85.60 دوّم مقام قریشی بشریٰ صمد %84.20 سوّم مقام سےعرشیہ اسماعیل شاہ اور انشاء سیّد نسیم %78.28 نے امتیازی نمبرات حاصل کئے.
تمام ہی طلبہ و طالبات کی امتیازی کامیابی پر سوسائٹی کے صدر خان مجیب ملتانی , اُردو ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر شیخ ایوب سر ، ثمینہ ایوب ،سشبانہ مجیب ملتانی ،سیما غوث ،ضمیر سر، نے مبارکباد پیش کی اور مستقبل مین نیک خواہشات کا اظہار کیاـ
طلبہ و طالبات کو سوسائٹی کے انتظامی نگراں خان عبدالستار سر کے ساتھ ہائی اسکول کی صدر معلمہ ثریا بانو، معلمہ خان تبسم بیگم، خان کوثر بیگم، فرزانہ بیگم، نسرین بیگم، رومانہ صالحہ ،صدف انجم، ماجد خان سر، عمر مختار سر، شیخ عدنان سر ،عرفان سر، عبدالرزاق سر،صدیقی انور سر،قادری ندیم احمد، اطہر محمدی، نفیس پروین نے مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!