تعلیم و روزگار

مہاراشٹر اسٹیٹ ایگزامینیشن کونسل کی جانب سے اسکالرشپ امتحان کے فارم بھرنے کی آخری تاریخ میں توسیع

مہاراشٹر اسٹیٹ ایگزامینیشن کونسل نے سنہ 2026 کی اسکالرشپ امتحان کے لیے درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ جماعت 5ویں اور 8ویں کے لیے ہونے والے اس امتحان کے لیے اسکول رجسٹریشن اور طلبہ کے آن لائن فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ اب 8 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل آخری تاریخ 30 نومبر 2025 تھی۔
اسکالرشپ امتحان — جماعت 5 کے لیے پری ہائر پرائمری اسکالرشپ امتحان اور جماعت 8 کے لیے پری سیکنڈری اسکالرشپ امتحان — 22 فروری 2026 کو پورے مہاراشٹر میں ایک ہی دن منعقد کیا جائے گا۔
ابتدائی طور پر اسکول رجسٹریشن اور طلبہ کے فارم جمع کرنے کی مدت 27 اکتوبر 2025 سے 30 نومبر 2025 تک تھی، لیکن مختلف تکنیکی اور عملی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کونسل نے اس میں توسیع کی ہے تاکہ تمام اسکول اور طلبہ اپنے فارم وقت پر مکمل کرسکیں۔
نیا شیڈول اور فیس کی تفصیل
عام فیس کے ساتھ فارم جمع کرنے کی مدت:
27 اکتوبر 2025 تا 8 دسمبر 2025
لیٹ فیس کے ساتھ فارم:
9 دسمبر تا 15 دسمبر 2025
اسپیشل لیٹ فیس کے ساتھ فارم:
16 دسمبر تا 23 دسمبر 2025
ایکسٹرا اسپیشل لیٹ فیس کے ساتھ فارم:
24 دسمبر تا 31 دسمبر 2025
فارم کونسل کی ویب سائٹ mscepune.in پر مذکورہ تاریخوں میں جمع کروائے جا سکتے ہیں۔
کونسل کی کمشنر انورادھا اوک نے واضح کیا ہے کہ 31 دسمبر 2025 کے بعد کسی بھی صورت میں آن لائن یا آف لائن فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔ تمام اسکولوں اور والدین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ آخری تاریخ سے پہلے ہی فارم جمع کر دیں تاکہ کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!