بالاپور : ایس اکیڈمی کے طلبہ کی میڈیکل و انجینئرنگ میں شاندار کامیابی؛ نئے بیچ کا آغاز 15 اپریل سے
بالاپور : (ذاکر احمد شیخ) :مارچ 2026 تعلیم کے میدان میں ایک بار پھر نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے توسیف سر کی ایس اکیڈمی نے اپنے طلبہ کو میڈیکل اور انجینئرنگ کے ممتاز اداروں میں داخلہ دلانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ادارہ کی جانب سے نئے تعلیمی بیچ کے آغاز کا بھی اعلان کیا گیا ہے، جو 15 اپریل 2026 سے شروع ہوگا۔
سال 2025 کے نتائج میں اکیڈمی کے کئی طلبہ نے قابلِ ذکر کامیابیاں حاصل کیں۔ محمد زیشان ظہور محمد (بڑا مومن پورہ) اور صفیہ فردوس احتشام حسین (کاغذی پورہ) نے IIMSR، جلنا میں ایم بی بی ایس میں داخلہ حاصل کیا۔ اسی طرح جنید انصاری غلام مصطفیٰ (قادری پورہ) کا انتخاب KAMSRC، حیدرآباد میں ہوا، جبکہ مجاہد حسین جاوید حسین (بڑا مومن پورہ) نے NIMSR، رنگاریڈی میں ایم بی بی ایس کے لیے داخلہ حاصل کیا۔
انجینئرنگ کے شعبہ میں بھی طلبہ نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ حافظ محمد ریحان اقبال حسین (سیدپورہ) نے NIT رائے پور (JEE) اور COEP پونے (MHT-CET) میں داخلہ حاصل کیا، جبکہ محمد ماز محمد واسی (شہر) نے ڈی وائی پاٹل، پونے میں بی ٹیک کے لیے کامیابی حاصل کی۔
ان شاندار نتائج کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اکیڈمی نے جماعت ہشتم، نہم اور دہم کے طلبہ کے لیے فاؤنڈیشن کورس (اسکولی نصاب کے ساتھ) شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد طلبہ کی تعلیمی بنیاد کو مضبوط بنانا ہے۔ اس کے علاوہ جماعت 11ویں، 12ویں اور ریپیٹرز کے لیے NEET، JEE اور MHT-CET جیسے مسابقتی امتحانات کی خصوصی تیاری بھی کرائی جائے گی۔
ادارہ میں طلبہ کی کانسپٹ کی وضاحت، باقاعدہ ٹیسٹ اور کارکردگی کے تجزیہ پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ اساتذہ کے مطابق مسلسل مشق اور اپنی غلطیوں سے سیکھنا ہی کامیابی کی کنجی ہے۔
بالاپور کے ایس بی آئی روڈ پر واقع حاجی محبوب کمپلیکس کی دوسری منزل پر قائم یہ اکیڈمی طلبہ کو معیاری اور نتیجہ خیز رہنمائی فراہم کر رہی ہے۔
داخلہ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے طلبہ اور سرپرست مزید معلومات کے لیے 9158694059 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔




