مہاراشٹر بورڈ SSC رزلٹ کا اعلان، کوکن اول، اورنگ آباد سب سے پیچھے؛بارہویں کے بعد دسویں میں بھی لڑکیوں کی بہترین کارکردگی

پونہ : (کاوشِ جمیل) ؛ مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ کی جانب سے دسویں جماعت (SSC) کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ریاست کا مجموعی نتیجہ 92.09 فیصد رہا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 2 فیصد کم ہے۔
اس سال بھی بارہویں جماعت کی طرح دسویں میں لڑکیوں نے شاندار کامیابی حاصل کی۔لڑکیوں کا کامیابی تناسب 94.96 فیصد جبکہ لڑکوں کا 89.56 فیصد رہا۔ اس طرح لڑکیاں 5.40 فیصد زیادہ کامیاب رہیں۔
کوکن ڈویژن نے سب سے بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے 97.62 فیصد نتیجے کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیا۔جبکہ اورنگ آباد ڈویژن کا نتیجہ سب سے کم 88.41 فیصد رہا۔
ڈویژن وار نتیجہ:• کوکن – 97.62٪• ممبئی – 94.97٪• کولہاپور – 95.47٪• ناسک – 90.93٪• امراؤتی – 90.50٪• ناگپور – 89.07٪• لاتور – 88.42٪• اورنگ آباد – 88.41٪
ریاست بھر میں تقریباً 14 لاکھ 52 ہزار طلبہ کامیاب ہوئے۔اسی طرح 6,612 اسکولوں کا نتیجہ 100 فیصد رہا۔




