بالاپور: حضرت ٹیپو سلطانؒ کا یومِ ولادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا؛ DSSB گروپ جمعیت القریش بوائز کی جانب سے آستانۂ حضرت سید شاہ شرف الدین ابدالؒ پر تقریب کا انعقاد؛ تصویر پر پھولوں کا ہار پیش کرکے خراجِ عقیدت ادا کیا گیا

بالاپور: (ذاکراحمد) : شیرِ میسور، عظیم مجاہدِ آزادی، بہادر سپہ سالار اور بے مثال شجاعت و خودداری کی علامت حضرت ٹیپو سلطان رحمۃ اللہ علیہ کا یومِ ولادت بالاپور میں نہایت عقیدت و احترام اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔
اس موقع پر DSSB گروپ جمعیت القریش بوائز کی جانب سے حضرت سید شاہ شرف الدین ابدال رحمۃ اللہ علیہ کے آستانۂ مبارک پر ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں موجود نوجوانوں اور معززینِ معاشرہ نے حضرت ٹیپو سلطان رحمۃ اللہ علیہ کی تصویر پر پھولوں کا ہار پیش کیا اور ان کی بے مثال شجاعت، بہادری اور تاریخی خدمات کو یاد کرتے ہوئے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر عرفان ٹھیکیدار، افضل پہلوان قریشی، رضوان قریشی، غلام برکت، آصف شاہ، معین شاہ، شہزاد، ارشاد قریشی، ریاض الدین، رزاق پہلوان قریشی، عارف ارمانی اور احرار شاہ سمیت DSSB گروپ جمعیت القریش بوائز کے اراکین موجود تھے۔
نوجوان نسل کے لیے شجاعت و خودداری کا پیغام
تقریب کے دوران نوجوانوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عظیم شخصیات کی قربانیوں، جدوجہد اور تابناک تاریخ کو نئی نسل تک پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر آپسی بھائی چارے، اتحاد، سماجی ہم آہنگی اور باہمی رواداری کو فروغ دینے کا پیغام بھی دیا گیا۔
تقریب نہایت پُروقار، عقیدت مندانہ اور خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔
منتظمین: DSSB گروپ جمعیت القریش بوائز، بالاپور۔




