مہاراشٹراسٹیٹ اسپورٹس فیسٹیول باسکٹ بال مقابلے کے لیے سو شل كالج کےکھلاڑیوں کا انتخاب

سولاپور: (اِقبال باغبان) : سولا پورسوشل کالج کے تین کھلاڑیوں کی مہاراشٹر اسٹیٹ اسپورٹس فیسٹیول باسکٹ بال مقابلے کے لئے معین سید، محمد دانش شیخ اور یوسف ناگر کو ناندیڑ کی رامانند تیرتھ یونیورسٹی میں منعقد مہاراشٹر اسٹیٹ اسپورٹس فیسٹیول باسکٹ بال مقابلے کے لیے پنیشلوک اہلیا دیوی ہولکر سولاپور یونیورسٹی کی ٹیم میں منتخب کیا گیا۔ ان تمام کھلاڑیوں نے مذکورہ مقابلے میں یونیورسٹی کی جانب سے خوبصورت اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔
کامیاب کھلاڑیوں کی رہنمائی کالج کے فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس ڈائریکٹر ڈاکٹر مشتاق شیخ اور طلحہ شیخ نے کی۔ ان تینوں کھلاڑیوں کا کالج کی طرف سے انچارج پرنسپل ڈاکٹر اقبال تمبولی نے مبارکباد دی اور سینئر، جونیئر فیکلٹی ممبران اور نان ٹیچنگ سٹاف اور ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔



