تعلیم و روزگار

اساتذہ کے اہم مسائل پر دوٹوک موقف ؛ ناگپور میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی نمائندگی

ناگپور: (نامہ نگار) :اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ11138 کی جانب سے تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد نے ریاست کے اساتذہ کو درپیش اہم اور سنگین مسائل پر ناگپور میں وزیر تعلیم داداجی بھوسے ،قبائلی ترقی کے وزیر ڈاکٹر اشوک جی اُئیکے، وزیر دیہی ترقیات جے کمار گورے، ارکانِ اسمبلی وکرم کالے، راجو توڈسام، سدھاکر اڈبالے، سے تحریری مطالبہ کیا ہے کہ،ٹی ای ٹی معاملے میں ریاستی حکومت نظرِ ثانی عرضی داخل کرے یا مرکزی حکومت کے ذریعے رائٹ ٹو ایجوکیشن ایکٹ میں ضروری ترمیم کرائی جائے، ۱۵ مارچ ۲۰۲۴ کے حکومتی فیصلے میں اصلاح کی جائے، پوتر پورٹل کے ذریعے فوری طور پر اساتذہ کی بھرتی کے لیے ٹیب فراہم کیے جائیں، شکشن سیوک کے ماندھں میں اضافہ کیا جائے، تمام سرکاری ملازمین کے لیے پرانی پنشن اسکیم نافذ کی جائے، اساتذہ بھرتی ۲۰۲۲ (فیز ۱ اور فیز ۲) میں نااہل، غیر حاضر اور منتخب ہو کر بھی جوائن نہ کرنے والی نشستیں نیز سابق فوجیوں کے کوٹے کی خالی اسامیاں فوری طور پر پُر کی جائیں اور پاوتر پورٹل فوراً شروع کیا جائے۔ و دیگر مطالبہ کیا گیا ہے ۔نیز مطالبات منظوری کے لیے جدوجہد شروع کی گئی ہے۔نیز ۹ دسمبر ۲۰۲۵ کو ادھیاپک بھون، ناگپور میں مہمان کمرہ اور رابطہ فیڈریشن کے دفتر کے افتتاح کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی ساجد نثار احمد مہمانِ خصوصی کے طور پر موجود تھے، جہاں معزز شخصیات کے ہاتھوں ان کا شاندار اعزاز کیا گیا۔نیز اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ نے ناگپور میں جونی پینشن اسکیم کے آکروش مورچہ ، سمرگ شکشا ابھیان کے بھرنا آندولن ،ٹیچر بھرتی کے آندولن ، مدھیہ ورتی تنظیم کے دھرنے آندولن کو اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی حمایت دی گئی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!