مہاراشٹر

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن میں سیاسی ہلچل؛ 18 کارپوریٹروں کے خلاف شکایات کا انبار؛ سب سے زیادہ شکایات ایم آئی ایم کے کارپوریٹروں کے خلاف! ہوسکتی ہے کاروائی ؟ کہیں یہ ایم آئی ایم کے خلاف سازش تو نہیں ؟کیا ہے معاملہ پڑھیں تفصیلی رپورٹ

اورنگ آباد: (کاوش جمیل نیوز) :اورنگ آباد میں حال ہی میں منتخب ہونے والے کارپوریٹروں میں 18 کارپوریٹروں کے خلاف شکایات سے شہرکی سیاست میں اچانک ہلچل مچ گئی۔ اپوزیشن جماعتوں نے میونسپل کارپوریشن کے 18 کارپوریٹروں کے خلاف انتظامیہ کے پاس باضابطہ شکایات درج کرا دی ہیں، جس کے بعد کئی منتخب نمائندوں پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔
اطلاعات کے مطابق سب سے زیادہ شکایات ایم آئی ایم کے کارپوریٹروں کے خلاف موصول ہوئی ہیں۔ میونسپل انتظامیہ نے تمام شکایات کی سنجیدگی سے جانچ شروع کر دی ہے۔ اگر الزامات درست ثابت ہوئے تو متعلقہ کارپوریٹروں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹایا جا سکتا ہے۔ انتخابات کے نتائج سامنے آتے ہی اپوزیشن نے منتخب نمائندوں کی مکمل معلومات جمع کرنا شروع کر دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق شکایات میں دو سے زیادہ بچوں کا ہونا، غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات، حلف نامے میں جائیداد اور اثاثے چھپانا، اور غلط معلومات فراہم کرنا جیسے سنگین الزامات شامل ہیں۔ الیکشن ڈپارٹمنٹ ہر معاملے کی تفصیلی تحقیق کر کے اپنی رپورٹ میونسپل کمشنر کو پیش کرے گا، جس کے بعد حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔
میونسپل کمشنر جی شری کانت نے واضح کیا ہے کہ اگر دفعہ 10 اور 12 کی خلاف ورزی ثابت ہوئی تو متعلقہ کارپوریٹروں کے خلاف نااہلی کی کارروائی یقینی ہے۔
شہر کی سیاست میں اس پیش رفت نے نئی بحث چھیڑ دی ہے اور آئندہ دنوں میں مزید بڑے فیصلوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دیکھنا دلچسپ ہوگا اگر کاروائی ہوتی ہے تو اورنگ میونسپل کارپوریشن میں سیاست کیا موڑ لیتی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!