دسویں بورڈ امتحان فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ کل

بالاپور : مہاراشٹر اسٹیٹ سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کے تحت ہونے والے دسویں جماعت کے آئندہ بورڈ امتحان کے لیے امتحانی فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ کل مقرر ہے۔ اسکول کی جانب سے تمام طلبہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کل اسکول آتے وقت آدھار کارڈ کی زیراکس یا بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات (IFSC کوڈ)، اسکول یونیفارم میں تصویر اور امتحانی فیس لازمی طور پر ساتھ لائیں۔
مقررہ وقت پر ضروری دستاویزات، تصویر یا امتحانی فیس جمع نہ کرنے کے باعث اگر کسی طالب علم کا امتحانی فارم نامکمل رہ جاتا ہے تو اس کی مکمل ذمہ داری متعلقہ طالب علم اور والدین کی ہوگی۔ اس کے بعد اسکول یا ادارے کی کوئی ذمہ داری نہیں ہوگی۔ تمام طلبہ اور والدین سے بروقت ضروری کارروائی مکمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔




