مہاراشٹر

فارم نمبر17 بھرنے والے نجی امیدواروں کے لئے آن لائن رجسٹریشن شروع؛ مقررہ مدت کے اندر آن لائن رجسٹریشن مکمل کریں: ساجد نثار احمد

ممبئی: مہاراشٹرریاستی ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ، پونے نے فروری۔مارچ 2027 کے ایس ایس سی (دسویں) اور ایچ ایس سی (بارہویں) امتحانات میں فارم نمبر 17 کے ذریعے بطور نجی امیدوار (Private Candidate) شرکت کرنے والے طلبہ کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا ہےاکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ11138 کے بانی ساجد نثار احمد نے کہا کہ فارم نمبر 17 بھرنے والے تمام امیدوار بورڈ کی ہدایات کے مطابق مقررہ وقت میں اپنی آن لائن رجسٹریشن مکمل کریں۔ انہوں نے بتایا کہ یکم اگست 2026 سے 30 ستمبر 2026 تک معمول کی فیس کے ساتھ، یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر 2026 تک تاخیر کی فیس کے ساتھ اور 16 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک اضافی تاخیر کی فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی سہولت دستیاب رہے گی۔2000 JOINING URDU POSTERساجد نثار احمد نے واضح کیا کہ فارم نمبر 17 صرف آن لائن ہی قبول کیا جائے گا، آف لائن درخواست کسی بھی صورت میں منظور نہیں ہوگی۔ امیدوار اپنے سابقہ اسکول یا جونیئر کالج کی معلومات، اسکول کوڈ، مضامین، ذریعۂ تعلیم اور دیگر ضروری تفصیلات حاصل کرنے کے بعد ہی فارم پُر کریں،انہوں نے مزید کہا کہ درخواست کے لیے اسکول لیونگ سرٹیفکیٹ (LC)، آدھار کارڈ، پاسپورٹ سائز تصویر، موبائل نمبر اور ای میل آئی ڈی لازمی ہیں۔ آن لائن درخواست مکمل کرنے کے بعد اس کی پرنٹ، فیس کی رسید اور اصل دستاویزات مقررہ اسکول یا جونیئر کالج میں وقت پر جمع کرانا بھی ضروری ہے۔ساجد نثار احمد نے تمام امیدواروں، خصوصاً اردو میڈیم طلبہ سے اپیل کی کہ وہ آخری تاریخ کا انتظار نہ کریں بلکہ بروقت رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ فروری۔مارچ 2027 کے امتحان میں شرکت میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!