بالاپورمیں 331 واں سالانہ عرسِ نقشبندی 9 اگست اتوارکوعقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا

بالاپور: مرکزی علمی و روحانی خانقاہِ نقشبندیہ، بالاپور میں قطب الاقطاب، سالارِ سلسلہ نقشبندیہ مجددیہ، شیخ الاولیاء و شیخ الاسلام حضرت سید شاہ عنایت اللہ حسنی الحسینی نقشبندی مجددی نقشبندی قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 331 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات اتوار 9 اگست 2026ء، بمطابق 56 صفر المظفر 1448ھ کو نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوں گی۔
زیرصدارت ۔پیر طریقت حضرت سید شاہ اظہار الاسلام طالب نقشبندی صاحب (سجادہ نشین خانقاہ نقشبندیہ بالاپور) ونگرانی قائدبرار حضرت سید شاہ ظہیر الاسلام ذکی میاں نقشبندی صاحب (متولی خانقاہ نقشبندیہ) عرس کی تقریبات کا آغاز اتوار بعد نمازِ عصر ختم قرآن خوانی سے ہوں گا ۔بعد نماز مغرب جلسہ فیضانِ نقشبند سے علماء کرام و مشائخ عظام کے خطابات ہوں گے۔صندل مبارک بارگاہِ حضرت شیخ الاسلام میں پیش ہوگا ۔فاتحہ خوانی وسلام کے بعد دعا ہوں گی۔عشاء کی نماز و تقسیم تبروک و محفل نعت خوانی ہوں گی۔
میں بعد نمازِ فجر مراقبہ، سلام و دعا، کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔ 10اگست پیر نمازِ مغرب کے بعد شجرۂ خوانی، قرآن و تصوف کا درس کی محفل منعقد ہوگی۔
اسی سلسلے میں حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی سالانہ فاتحہ ہوں گی۔یہ 331واں عرس نقشبندیہ ۔ دین اسلام کی محبت و امن بھائی چارے کا پیغام دیتاہے۔قرآن و پیغمبرِ اسلام کی تعلیمات کو عام کرتاہے ۔ جبکہ خانقاہِ نقشبندیہ، بالاپور کے نامزد سجادہ نشین سید عدنان میاں نقشبندی مجددی نے تمام عقیدت مندوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔




