مہاراشٹر

بالاپور:اچھا انسان بننے کے لیے تکبراورغرورسے بچنا ضروری …. مولانا اسماعیل اشاعتی

بالاپور:31 جولائی 2026 بروز جمعہ نمازِ جمعہ کے خطبے میں مولانا اسماعیل اشاعتی نے کہا کہ ایک اچھا اور باکردار انسان بننے کے لیے چھ بری خصلتوں سے پرہیز کرنا نہایت ضروری ہے، جن میں سب سے خطرناک خصلت تکبر، غرور اور گھمنڈ ہے۔
انہوں نے فرمایا کہ دولت، عہدہ، طاقت، علم، حسن اور خاندانی برتری پر فخر کرنا تکبر کے اہم اسباب ہیں۔ یہی غرور انسان کو اللہ تعالیٰ کی رحمت اور معاشرے کی محبت سے دور کر دیتا ہے۔ اسلام انسان کو عاجزی، انکساری، حسنِ اخلاق اور اچھے کردار کی تعلیم دیتا ہے۔
مولانا اسماعیل اشاعتی نے مزید کہا کہ ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ اپنے نفس کا محاسبہ کرے، تکبر کو دل سے نکالے اور عاجزی و انکساری کو اپنی زندگی کا حصہ بنائے۔ انہوں نے حاضرین سے اپیل کی کہ وہ محبت، بھائی چارے، رواداری اور انسانیت کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں، کیونکہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک عزت کا معیار دولت یا منصب نہیں بلکہ تقویٰ، اخلاص اور نیک کردار ہے۔
2000 JOINING URDU POSTER

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!