اکولہ ضلع میں منظور شدہ ’اردو گھر‘ کی تعمیر کا کام فوری شروع کیا جائے۔۔فرحان امین؛ نائب وزیر اعلیٰ و وزیر برائے اقلیتی ترقی سنیتراتائی پوار سے ملاقات کرکے میمورینڈم دیا

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :اکولہ ضلع کے اردو داں طبقے، ادیبوں، مصنفین، شعراء، صحافیوں اور طلبہ کے لیے منظور کیے گئے ’اردو گھر‘ کی تعمیر کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے، یہ مطالبہ راشٹروادی طلبہ کانگریس کے ریاستی سکریٹری محمد فرحان امین (پاتور) نے کیا ہے۔اس سلسلے میں انہوں نے نائب وزیر اعلیٰ اور اقلیتی ترقی کی وزیر سنیتراتائی پوار سے ملاقات کرکے انہیں ایک میمورنڈم پیش کیا۔ حکومت کی جانب سے ’اردو گھر‘ کے لیے انتظامی منظوری دی جاچکی ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے اردو زبان، ادب اور ثقافت کے فروغ و تحفظ کے لیے ایک مستقل پلیٹ فارم دستیاب ہوگا۔فرحان امین نے پُرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ”حکومت کی جانب سے منظور کیا گیا یہ اہم منصوبہ اب صرف کاغذات تک محدود نہ رہے بلکہ اسے عملی شکل دی جائے۔ تعمیراتی کام میں کسی بھی قسم کی تاخیر کیے بغیر اسے فوری طور پر شروع کیا جائے۔“




