مہاراشٹر

مالیگاؤں میں اسلام پارٹی کا تاریخی کارنامہ؛ ناسک ضلع میں سیاسی الٹ پھیر، اسلام پارٹی سب سے بڑی جماعت، اے آئی ایم آئی ایم دوسرے نمبر پر

مالیگاؤں: (کاوش جمیل نیوز) :مہاراشٹر میونسپل کارپوریشن انتخابات کے نتائج اور رجحانات کے مطابق “انڈین سیکولر لارجسٹ اسمبلی آف مہاراشٹر” یعنی اسلام پارٹی ناسک ضلع کی مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔ اسلام پارٹی نے کل 84 نشستوں میں سے 35 نشستیں جیت کر واضح برتری حاصل کی ہے۔
دوسرے نمبر پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) رہی جسے 21 نشستیں حاصل ہوئیں، جبکہ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیوسینا کو 18 نشستیں ملی ہیں۔ سماجوادی پارٹی نے پانچ اور کانگریس نے تین نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ مسلم اکثریتی اس شہر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو محض دو نشستوں پر اکتفا کرنا پڑا ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ اسلام پارٹی کی بنیاد اگست 2024 میں سابق این سی پی رہنما آصف شیخ رشید نے رکھی تھی۔ آصف شیخ رشید اس سے قبل رکنِ اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔ وہ پہلے کانگریس میں تھے، پھر 2021 میں کانگریس سے علیحدگی اختیار کر کے شرد پوار کے ساتھ شامل ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!