مہاراشٹر

بالاپور:عیدالاضحیٰ کی نماز کا اعلان؛ بالاپورعیدگاہ میں صبح 8 بجے ادا کی جائے گی

zakir ahmed shaikh kawish e jameel reporter balapurبالاپور : (ذاکر احمد) :تمام اہلیانِ بالاپور کو اطلاع دی جاتی ہے کہ 28 مئی بروز جمعرات عیدالاضحیٰ کی نماز مقامی عیدگاہ میں صبح 8:00 بجے ادا کی جائے گی۔ اس موقع پر شہر اور اطراف کے مسلمانوں سے وقت کی پابندی کے ساتھ عیدگاہ پہنچنے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ نمازِ عید باجماعت اور پرامن ماحول میں ادا کی جا سکے۔
اعلان کے مطابق نمازِ عید کی امامت و خطابت خطیب سید ناطق الدین صاحب اور خطیب سید عین الدین صاحب کی نگرانی میں انجام پائے گی۔ علماء کرام نے عوام سے صفائی، نظم و ضبط اور سماجی ہم آہنگی برقرار رکھنے کی بھی تلقین کی ہے۔
عیدالاضحیٰ کے اس مبارک موقع پر اہلِ اسلام کو اخوت، بھائی چارے، ایثار اور قربانی کے پیغام کو عام کرنے کی نصیحت کی گئی ہے۔ انتظامیہ اور مقامی کمیٹیوں کی جانب سے عیدگاہ میں بنیادی سہولیات اور مناسب انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں تاکہ نمازیوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!