عیدُالاضحیٰ کی نماز صبح 06:05 بجے ادا ہوگی، فجر کے فوراً بعد ایمان افروزبیان!؛مسجد بلدارحافظ کاغذی پورہ، میں تیاریاں مکمل،وقت کی پابندی اور نظم و ضبط کی تلقین

بَالاپور: (ذاکر احمد) :عیدُالاضحیٰ کے پُرمسرت اور بابرکت موقع پر مسجد بلدار حافظ کاغذی پورہ، بَالاپور میں نمازِ عید اور دینی اجتماعات کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ مسجد انتظامیہ اور کمیٹی کی جانب سے اہلِ علاقہ اور تمام مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت سے قبل مسجد پہنچ کر اس روح پرور اجتماع میں شریک ہوں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق بروز جمعرات صبح ٹھیک 06:05 بجے نمازِ عیدُالاضحیٰ ادا کی جائے گی، جبکہ اس سے قبل نمازِ فجر کے فوراً بعد ایک فکر انگیز اور ایمان افروز بیان کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس خصوصی خطاب میں عیدُالاضحیٰ کی فضیلت، حضرت ابراہیمؑ و حضرت اسماعیلؑ کی عظیم قربانی، جذبۂ ایثار، صبر و تقویٰ اور انسانیت و بھائی چارے کے پیغام پر روشنی ڈالی جائے گی۔
اس روحانی اجتماع میں حضرت مولانا محمد اسمائل اشاعتی صاحب خطابت و امامت کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ مسجد انتظامیہ نے تمام نمازیوں سے مودبانہ گزارش کی ہے کہ وہ صفائی، نظم و ضبط اور اسلامی آداب کا خصوصی خیال رکھتے ہوئے وقت کی مکمل پابندی کریں اور عید کی حقیقی روح کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
انتظامیہ نے مزید کہا کہ عیدُالاضحیٰ محض خوشیوں کا تہوار نہیں بلکہ قربانی، صبر، اخلاص اور باہمی محبت و اخوت کا عظیم درس دینے والا مقدس دن ہے، جو ہمیں انسانیت کی خدمت اور سماجی ہم آہنگی کا پیغام دیتا ہے۔




