مہاراشٹر

بالاپور:شہنشاہِ برار حضرت شاہ شرف الدین ابدال سرکارؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر 25 نومبر کو سنتوں بھرا اجتماع؛ دعوتِ اسلامی انڈیا کے زیرِ اہتمام روحانی اجتماع کا انعقاد؛ تلاوتِ قرآنِ پاک، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ، اسلامی بیان اور صلوٰۃ و سلام کی نورانی محفل سجے گی

بالاپور: (ذاکر احمد) : شہنشاہِ برار، قطب الاقطاب حضرت شاہ شرف الدین ابدال سرکار رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس شریف کے بابرکت موقع پر بروز بدھ، 25 نومبر کو شہرِ بالاپور میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔
دعوتِ اسلامی انڈیا کے زیرِ اہتمام اور ڈی ایس ایس بی گروپ بالاپور کے تعاون سے منعقد ہونے والے اس روحانی اجتماع میں تلاوتِ قرآنِ مجید، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ، اصلاحی و اسلامی بیانات اور صلوٰۃ و سلام کی نورانی محفل منعقد ہوگی۔
اس اجتماع کا بنیادی مقصد اسلامی تعلیمات کو عام کرنا، سنتِ نبوی ﷺ پر عمل کرنے کی ترغیب دینا اور عوام الناس تک نیکی، محبت، اخوت اور بھائی چارے کا پیغام پہنچانا ہے۔
یہ بابرکت اجتماع بروز بدھ، 25 نومبر کو بعد نمازِ مغرب تا رات 10 بجے حضرت شاہ شرف الدین ابدال سرکارؒ کے درگاہ شریف کے احاطے میں منعقد ہوگا۔
ڈی ایس ایس بی گروپ بالاپور کی جانب سے تمام عاشقانِ اولیاء، عقیدت مندوں اور اہلِ شہر سے پُرخلوص اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس بابرکت اجتماع میں کثیر تعداد میں شرکت فرما کر ذکر و درود کی روحانی محفل سے فیضیاب ہوں اور دینی تعلیمات و سنتِ نبوی ﷺ پر عمل کرنے کا عزم کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!