امراوتی میں اقتدارکی جنگ دلچسپ موڑ پر، بی جے پی سب سے بڑی مگر بے اکثریت؛ ایم آئی ایم، کانگریس اور سوابھیمان پارٹی کی مضبوط پکڑ؛ امراوتی میں سسپنس برقرار

امراوتی: (کاوش جمیل نیوز) :امراوتی میونسپل کارپوریشن میں ہونے والے سخت مقابلے کے انتخابات کے نتائج سامنے آ گئے ہیں۔ 22 وارڈز پر مشتمل اس میونسپل کارپوریشن میں کل 87 نشستیں ہیں۔ نتائج کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 25 نشستیں حاصل کیں اور اگرچہ اسے واضح اکثریت نہیں ملی، تاہم وہ سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔
انتخابی نتائج کے مطابق سوابھیمان پارٹی نے 15، کانگریس نے 15، اسدالدین اویسی کی قیادت والی ایم آئی ایم نے 12، اجیت پوار کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے 11 نشستیں حاصل کیں۔ بہوجن سماج پارٹی کو 3 نشستیں ملیں، جبکہ شیو سینا (ادھو ٹھاکرے گروپ) کو 2 اور شیو سینا (شندے گروپ) کو 3 نشستوں پر کامیابی ملی۔ اس کے علاوہ ونچیت اگھاڑی کا ایک امیدوار بھی منتخب ہوا ہے۔
کسی بھی جماعت کو واضح اکثریت حاصل نہ ہونے کے باعث اب امراوتی میں اقتدار کی تشکیل کے لیے سیاسی جوڑ توڑ پر سب کی نظریں مرکوز ہیں۔ بی جے پی کس پارٹی کے تعاون سے میئر اور کارپوریشن پر کنٹرول حاصل کرے گی، اس پر سیاسی حلقوں میں زبردست بحث جاری ہے۔
امراوتی میونسپل کارپوریشن: وارڈ وائز کامیاب امیدواروں کی فہرست
وارڈ نمبر 1
1-الف: کلیانی انگلے (بی جے پی)
1-ب: چندرکانت کھیڑکر (این سی پی)
1-ک: وندنا مدگھے (بی جے پی)
1-ڈ: پرشانت دھرماتے (این سی پی)
وارڈ نمبر 2
2-الف: ونود تانبیَس (بی جے پی)
2-ب: مینا ساوئی (این سی پی)
2-ک: سُریکھا لُنگارے (بی جے پی)
2-ڈ: پرمود مہالّے (این سی پی)
وارڈ نمبر 3
3-الف: انیتا کالے (کانگریس)
3-ب: پرشانت مہالّے (کانگریس)
3-ک: لبنٰی تنویر سید مخدوم (کانگریس)
3-ڈ: رِشیکیش دیشمکھ (بی جے پی)
وارڈ نمبر 4
4-الف: احمد شاہ اقبال شاہ (ایم آئی ایم)
4-ب: فرح ناز سید میر علی (ایم آئی ایم)
4-ک: کبریٰ بانو کرامت علی (ایم آئی ایم)
4-ڈ: صلاح الدین اکرام الدین (ایم آئی ایم)
وارڈ نمبر 5
5-الف: سُنیتا لونارے (بی جے پی)
5-ب: مادھوری ٹھاکرے (بی جے پی)
5-ک: راج شری جٹھالے (کانگریس)
5-ڈ: دھیرج ہیوسے (کانگریس)
وارڈ نمبر 6
6-الف: سنجے نرونے (بی جے پی)
6-ب: پوجا اگروال (بی جے پی)
6-ک: دیپک ساہو (یوا سوابھیمان)
6-ڈ: ریکھا تائیواڑے (شیوسینا اُدھو گروپ)
وارڈ نمبر 7
7-الف: سونالی نائک (بی جے پی)
7-ب: منیش بجاج (این سی پی)
7-ک: سنیہا لُلّا (شیوسینا)
7-ڈ: شری چند تیجوانی (بی جے پی)
وارڈ نمبر 8
8-الف: مالتا گوائی (کانگریس)
8-ب: ارچنا آترام (کانگریس)
8-ک: اسماء خان فیروز خان (کانگریس)
8-ڈ: ببلو شیخاوت (کانگریس)
وارڈ نمبر 9
9-الف: وشال وانکھڑے (کانگریس)
9-ب: پُشپا گُہے (کانگریس)
9-ک: پنچ پھولا چوہان (بی جے پی)
وارڈ نمبر 10
10-الف: مدھورا کہالے (بی جے پی)
10-ب: ارچنا پاٹل (این سی پی – اجیت پوار)
10-ک: منگیش منوہَر (این سی پی – اجیت پوار)
10-ڈ: اویناش مارڈیکر (این سی پی – اجیت پوار)
وارڈ نمبر 11
11-الف: ودیا ماتے (بی ایس پی)
11-ب: اسماعیل لالواوالے (بی ایس پی)
11-ک: نوتن بھجाडے (بی جے پی)
11-ڈ: سچن ویدیہ (بی ایس پی)
وارڈ نمبر 12
12-الف: رادھا کُریل (بی جے پی)
12-ب: پریتی ریوَنے (یوا سوابھیمان)
12-ک: اسمیتا سوریاونشی (بی جے پی)
12-ڈ: پردیپ ہیوسے (بی جے پی)
وارڈ نمبر 13
13-الف: ملند بامبل (بی جے پی)
13-ب: لاوِنا ہرشی (بی جے پی)
13-ک: سواتی کلکرنی (بی جے پی)
13-ڈ: رتن ڈینڈولے (این سی پی – اجیت پوار)
وارڈ نمبر 14
14-الف: ولاس انگولے (کانگریس)
14-ب: سُنیتا بھیلے (کانگریس)
14-ک: للیتا رتّاوا (کانگریس)
14-ڈ: سنجے شیر بھاتے (کانگریس)
وارڈ نمبر 15
15-الف: شاہ افسر شاہ (کانگریس)
15-ب: سید راشد علی سید شوکت علی (ایم آئی ایم)
15-ک: خان آسیہ انجم وحید (ایم آئی ایم)
وارڈ نمبر 16
16-الف: مریم بانو شاہ اسماعیل (ایم آئی ایم)
16-ب: مریم بانو شاہ اسماعیل (ایم آئی ایم)
16-ک: محمد ریحان محمد یاسین (وانچت آغاڑی)
16-ڈ: شیخ حمید شیخ واحد (ایم آئی ایم)
وارڈ نمبر 17
17-الف: آشیش اتکرے (بی جے پی)
17-ب: یوگیش وجےکر (یوا سوابھیمان)
17-ک: پریانکا پاٹنے (یوا سوابھیمان)
17-ڈ: ارچنا پانڈے (یوا سوابھیمان)
وارڈ نمبر 18
18-الف: نندا ساودے (یوا سوابھیمان)
18-ب: پرشانت وانکھڑے (یوا سوابھیمان)
18-ک: پدمجا کونڈانیا (بی جے پی)
18-ڈ: مہیش ملچندانی (یوا سوابھیمان)
وارڈ نمبر 19
19-الف: چیتن گاونڈے (بی جے پی)
19-ب: منجوشا جادھو (شیوسینا – شندے)
19-ک: لتا دیشمکھ (بی جے پی)
19-ڈ: سچن بھیندے (یوا سوابھیمان)
وارڈ نمبر 20
20-الف: سنجے گھوالے (شیوسینا اُدھو)
20-ب: سُمتی ڈھوکے (یوا سوابھیمان)
20-ک: شاردھا کھونڈے (بی جے پی)
20-ڈ: راجندر تائیڈے (شیوسینا – شندے)
وارڈ نمبر 21
21-الف: میرا کامبلے (ایم آئی ایم)
21-ک: نجیب خان کریم خان (ایم آئی ایم)
21-ڈ: نانا آملے (یوا سوابھیمان)
وارڈ نمبر 22
22-الف: رجنی ڈونگرے (یوا سوابھیمان)
22-ب: اجے جیسوال (یوا سوابھیمان)
22-ک: گوری میگھوانی (یوا سوابھیمان)
22-ڈ: کشور جادھو (یوا سوابھیمان)



