مہاراشٹر

اورنگ آباد: خواجہ شرف الدین کی فلاحی خدمت: 11 ضرورت مندوں کو ہاتھ گاڑیاں، 100 ہونہار طلبہ کا بھی کیا گیا اعزاز

اورنگ آباد: (کاوش جمیل نیوز) :گذشتہ روز مجیدیہ فنکشن ہال میں راشٹروادی کانگریس (شردپوار) کے شہر صدر خواجہ شرف الدین کی جانب سے ایک حوصلہ افزا اور فلاحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس مہم کے تحت 11 ضرورت مند افراد کو ہاتھ گاڑیاں اور ضروری سامان تقسیم کیا گیا تاکہ وہ محنت و مشقت کے ذریعے اپنا گھر چلا سکیں اور خود مختار زندگی کی طرف قدم بڑھا سکیں۔
صرف سماجی مدد ہی نہیں بلکہ تعلیم کو فروغ دینے کے لیے 12 اسکولوں کے 100 ایس ایس سی اور ایچ ایس سی کے ہونہار طلبہ کو ٹرافیاں دے کر اعزاز سے نوازا گیا۔ اس کا مقصد طلبہ کے حوصلے بلند کرنا اور انہیں ایک روشن مستقبل کی طرف گامزن کرنا تھا۔
مہمانِ خصوصی مہاراشٹر ریاستی صدرراشٹروادی کانگریس پارٹی (شرد پوار) جناب ششی کانت شندے نے خواجہ شرف الدین کی اس پہل کو دل سے سراہا اور کہا کہ ایسے کام معاشرے میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر کھیل کود (اسپورٹس) کو بھی فروغ دینے کی بات کی تاکہ طلبہ صرف پڑھائی ہی نہیں بلکہ کھیل کے میدان میں بھی آگے بڑھیں۔
اسٹوڈنٹ وِنگ کے پردیش صدر جناب سنیل گاوھانے نے طلبہ کو محنت کرنے، آگے بڑھنے اور زندگی میں کچھ بڑا حاصل کرنے کی ترغیب دی۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ہی ملک کا مستقبل ہیں اور انہیں ہر سطح پر سہارا اور حوصلہ دینے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر اے کے پٹیل اسکول کے چیئرمین بہادر پٹیل، سابق شہر صدر مشتاق شیخ، مرزا ظہیر، معراج اسحاق پٹیل، راجیش مورے، موتی انیس الرحمٰن اور صفا بیت المال کے ذمہ داران سمیت شہر کے کئی معزز شہری موجود تھے۔
پروگرام کی خوبصورت نظامت سُہىٰ صدف اور یوسف شیخ نے کی جبکہ تمام انتظامات ریاض خواجہ نے بخوبی سنبھالے۔ آخر میں خواجہ شرف الدین نے تمام مہمانوں اور شریک شہریوں کا شکریہ ادا کیا اور اس طرح کے فلاحی کام آئندہ بھی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
پروگرام کا اختتام جوش، ترغیب اور سماجی ہم آہنگی کے ماحول میں ہوا، جہاں طلبہ اور معاشرے دونوں میں خوشی اور اعتماد کی لہر دوڑ گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!