مہاراشٹر

بارشِ رحمت کے لیے نمازِ استسقاء کا اہتمام؛مدرسہ جامع العلوم، بالاپور میں 10 ستمبر کو خصوصی نماز؛ شہریوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل

بالاپور : (ذاکراحمد) :شہراور اطراف میں بارش کی کمی کے پیشِ نظر اللہ تعالیٰ سے رحمت کی بارش طلب کرنے کے لیے مدرسہ جامع العلوم، پیلا نالہ، خام گاؤں روڈ، بالاپور کے احاطے میں نمازِ استسقاء کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ خصوصی نماز جمعرات، 10 ستمبر 2026 کو صبح 10 بجے ادا کی جائے گی۔
مدرسہ انتظامیہ کی جانب سے جاری اطلاع کے مطابق نمازِ استسقاء کے موقع پر مولانا ریاض الدین اور مفتی محمد حنیف قاسمی خصوصی طور پر امامت، خطبہ اور دعا کی ذمہ داری انجام دیں گے۔ اس موقع پر بارانِ رحمت کے لیے خصوصی دعا کی جائے گی۔
مدرسہ جامع العلوم کے صدر مفتی محمد اسلم قاسمی نے بالاپور کے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بابرکت اجتماع میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوکر اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزی و انکساری کے ساتھ بارش کے لیے دعا کریں۔
انتظامیہ نے شہریوں سے بروقت مدرسہ جامع العلوم، پیلا نالہ، خام گاؤں روڈ، بالاپور پہنچنے کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!