مہاراشٹر

مہاراشٹرکی 12 ضلع پریشدوں کے نتائج جاری، کئی اضلاع میں سیاسی تختہ پلٹ؛ بی جے پی اوراتحادیوں کی برتری؛ پڑھیں تفصیلی رپورٹ

ممبئی: (کاوش جمیل نیوز) :ریاست مہاراشٹر کی 12 ضلع پریشدوں کے انتخابی نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس انتخابی معرکے میں مجموعی طور پر 7 ہزار 438 امیدوارمیدان میں اترے تھے۔ 12 ضلع پریشدوں کی 731 نشستوں اور پنچایت سمیتیوں کی 1 ہزار 462 نشستوں کے لیے سنیچر کے دن ووٹنگ عمل میں آئی تھی۔
ان نتائج میں رائے گڑھ، رتناگیری، سندھودرگ، پونے، ساتارا، سانگلی، کولہاپور، سولاپور، اورنگ آباد، پربھنی،عثمان آباد اورلاتوراضلاع شامل ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ کس ضلع میں کس پارٹی کو اقتدار حاصل ہوا۔
رائے گڑھ ضلع پریشد میں کل 59 نشستیں تھیں جن میں سے 50 کے نتائج سامنے آئے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کو 12، شیوسینا کو 16، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کو 16، شیوسینا ٹھاکرے گروپ کو 5 اور کانگریس کو ایک نشست ملی جبکہ شیکاپ کو کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔
رتناگیری ضلع میں کل 56 نشستیں تھیں۔ بی جے پی کو 2، شندے شیوسینا کو 36، این سی پی اجیت پوار گروپ کو 4، شیوسینا ٹھاکرے گروپ کو ایک اور منسے کو ایک نشست ملی، دیگر جماعتیں کھاتہ نہ کھول سکیں۔
سندھودرگ میں 50 میں سے 36 نشستوں کے نتائج آئے جن میں بی جے پی نے 21 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل کی، شیوسینا کو 8، شیوسینا یو بی ٹی کو 2 اور 5 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔
پونے ضلع میں 73 میں سے 64 نشستوں کا نتیجہ سامنے آیا۔ یہاں این سی پی نے زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے 43 نشستیں جیتیں، بی جے پی کو 8، شیوسینا کو 5، ٹھاکرے گروپ کو 7 اور شرد پوار گروپ کو ایک نشست ملی۔
ساتارا میں کل 65 نشستوں میں بی جے پی 32 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے رہی، این سی پی کو 18 اور شیوسینا کو 10 نشستیں ملیں۔
سانگلی ضلع کی 61 نشستوں میں بی جے پی کو 18، کانگریس کو 11، این سی پی شرد پوار گروپ کو 15، این سی پی اجیت پوار کو 7، شیوسینا شندے کو 7 جبکہ دیگر چھوٹی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو چند نشستیں ملیں۔
کولہاپور میں 68 میں سے 59 نشستوں کے نتائج میں این سی پی کو 16، کانگریس کو 13، بی جے پی کو 12، شیوسینا شندے کو 7 اور دیگر علاقائی جماعتوں کو محدود کامیابی حاصل ہوئی۔
سولاپور ضلع میں بی جے پی نے واضح اکثریت حاصل کرتے ہوئے 37 نشستیں جیتیں، این سی پی کو 9 اور شیوسینا کو 7 نشستیں ملیں۔
اورنگ آباد ضلع میں 63 نشستوں میں بی جے پی 22 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بنی، شیوسینا کو 19، شیوسینا یو بی ٹی کو 8، این سی پی اجیت پوار کو 2، شرد پوار کو ایک، کانگریس کو ایک اور 7 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔
پربھنی میں 54 میں سے 43 نشستوں کے نتائج میں بی جے پی کو 21، این سی پی اجیت پوار کو 11، شیوسینا کو 5، ٹھاکرے گروپ کو 3 اور کانگریس کو 3 نشستیں حاصل ہوئیں۔
عثمان آباد میں 55 میں سے 41 نشستوں کے نتائج میں بی جے پی اور شیوسینا شندے دونوں کو 12، ٹھاکرے گروپ کو 5، این سی پی کو 5، کانگریس کو 2 اور چند آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔
لاتور ضلع میں 59 نشستوں میں بی جے پی کو 16، کانگریس کو 15، این سی پی اجیت پوار کو 10، دیگر جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو محدود کامیابی حاصل ہوئی۔
مجموعی طور پر دیکھا جائے تو کئی اضلاع میں بی جے پی نے مضبوط کارکردگی دکھائی جبکہ بعض مقامات پر این سی پی اور شیوسینا نے بھی اپنی گرفت مضبوط رکھی۔ اس طرح مہاراشٹر کی مقامی سیاست میں ایک مرتبہ پھر کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!