خواتین و اطفال

لاڈلی بہن یوجنا: غلط آپشن کی وجہ سے رُکی رقم، اب ہوگا حل؛ 31 مارچ تک ای-کے وائی سی درست کریں، ورنہ فائدہ سے محرومی ممکن

ممبئی: (کاوشِ جمیل نیوز) خواتین واطفال بہبود کی وزیر آدیتی تٹکرے نے ریاست کی خواتین کے لیے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ ماجھی لاڈکی بہین یوجنا کی جن مستحق بہنوں کی ای-کے وائی سی (e-KYC) کے عمل میں کسی قسم کی غلطی رہ گئی ہے، وہ 31 مارچ 2026 تک اپنی معلومات میں اصلاح کرا سکتی ہیں۔ اس سے پہلے ای-کے وائی سی مکمل کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2025 مقرر کی گئی تھی، لیکن عمل کے دوران کئی خواتین سے غلط آپشن منتخب ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے انہیں اسکیم کا فائدہ ملنا بند ہو گیا۔
حکومت کو بڑی تعداد میں ایسی شکایات موصول ہوئی تھیں کہ اہل ہونے کے باوجود کئی خواتین کو اسکیم کا فائدہ نہیں مل پا رہا ہے۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے آن لائن پورٹل کے ذریعے ایک بار پھر ای-کے وائی سی میں اصلاح کا موقع فراہم کیا ہے۔ اب تمام مستحق خواتین مقررہ تاریخ تک اپنی معلومات درست کر سکتی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ای-کے وائی سی کرتے وقت خاندان کے افراد کی سرکاری ملازمت، کنٹریکٹ سروس یا پنشن سے متعلق معلومات کا انتخاب لازمی تھا، مگر کئی فائدہ اٹھانے والی خواتین نے غلط معلومات درج کر دی تھیں، جس سے ان کی درخواستیں رُک گئیں۔ اسی وجہ سے محکمہ نے اسے آخری موقع قرار دیتے ہوئے وقت پر اصلاح کرنے کی اپیل کی ہے۔
خواتین و اطفال بہبود محکمہ نے تمام لاڈکی بہنوں سے گزارش کی ہے کہ وہ 31 مارچ 2026 سے پہلے اپنی ای-کے وائی سی ضرور درست کر لیں تاکہ اسکیم کا فائدہ بغیر کسی رکاوٹ کے حاصل ہو سکے۔ ادھر جنوری ماہ کی قسط کب جاری ہوگی، اس حوالے سے بھی مستحق خواتین میں بے چینی اور تجسس پایا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!