مہاراشٹر

پاتور: اجیت دادا پوار کو پُراثر خراجِ عقیدت؛ آل پارٹی تعزیتی اجلاس پُرامن اور منظم انداز میں منعقد

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :مہاراشٹر کی سیاست میں مضبوط، فیصلہ کن اور عوام دوست قیادت کے طور پر پہچانے جانے والے مرحوم اجیت دادا پوار (نائب وزیر اعلیٰ نیز قومی صدر – راشٹروادی کانگریس پارٹی) کی پاکیزہ یادوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پاتور میں منعقد کی گئی آل پارٹی تعزیتی نشست نہایت پُرامن اور منظم ماحول میں منعقد ہوئی۔یہ تعزیتی اجلاس منگل، 03 فروری 2026 کو شام 6.00 بجے پاتور کے ریسٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداران، سماجی کارکنان، صحافی، اجیت دادا کے چاہنے والے اور بڑی تعداد میں شہری موجود تھے۔اجلاس کے دوران معزز مقررین نے اجیت دادا پوار کی سیاسی، سماجی اور انتظامی خدمات کا جائزہ لیا اور ان کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے پُرخلوص خراجِ عقیدت پیش کیا۔ مقررین نے اس بات کا اظہار کیا کہ دادا صرف ایک جماعت کے نہیں بلکہ پورے مہاراشٹر کے قائد تھے۔وقت کی پابندی، سخت فیصلے کرنے کی صلاحیت اور عام عوام کے مسائل کے لیے مسلسل جدوجہد کرنے والی بے باک قیادت کے طور پر مرحوم اجیت دادا پوار کی شناخت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، ایسا خیال معززین نے اپنے خطابات میں پیش کیا۔ ان کے اچانک انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہ ہو سکے گا، یہ احساس اجلاس کے دوران ہر طرف نمایاں تھا۔اس موقع پر ضلع صدر کرشنا اندھارے، میونسپل صدر حاجی سیّد برہان، نائب میونسپل صدر راجو اُگلے، سچن ڈھونے، صحافی یونین کے صدر ستیش سروڑے، راما امانکر، وجے سنگھ گہلوت، نند کشور راؤت، ٹھاکر شیوکمار بایس، وجے راؤت، راجیش محلّے، سدھیر سورواڑے، سندیپ تائیڈے، گنیش گاڈگے، چھگن کرالے، شیخ انسار، پردیپ کالپانڈے، سچن باروکر، راجارام دیوکر، حافظ اللہ خان، وٹھل لوتھے سمیت متعدد معزز شخصیات موجود تھیں۔یہ تعزیتی اجلاس راشٹروادی کانگریس کے سابق ضلع صدر کرشنا اندھارے کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے فرحان امین (ریاستی سکریٹری، راشٹروادی اسٹوڈنٹ کانگریس)، قمر الزما خان (شہری صدر) اور صحافی ناطق شیخ نے خصوصی محنت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!