مہاراشٹر

بالاپور: چھٹی کے دن بھی خدمتِ خلق کا جذبہ؛ بس اسٹینڈ کی پانی کی لیکیج بند!؛آصف شاہ کی کوشش سے مسافروں اور آٹو ڈرائیوروں کو راحت؛ واٹر سپلائی محکمہ بھی متحرک

بالاپو: (ذاکر احمد) :مقامی بس اسٹینڈ کے پچھلے حصے میں دیوار سے متصل نالی میں گزشتہ کئی ماہ سے پانی جمع ہونے کے باعث گندگی اور بدبو کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔ اسی دوران بس اسٹینڈ کی پانی کی ٹنکی سے منسلک پائپ میں گزشتہ کئی دنوں سے لیکیج ہونے کے سبب بڑی مقدار میں پانی مسلسل ضائع ہو رہا تھا۔
اتوار کی تعطیل کے باوجود سماجی کارکن اور ڈی ایس ایس ایس بی گروپ کے صدر آصف شاہ نے موقع پر پہنچ کر معاملے کا نوٹس لیا اور متعلقہ محکمہ سے رابطہ کرتے ہوئے پائپ کی لیکیج فوری طور پر بند کروائی۔ اس اقدام سے بس اسٹینڈ پر آنے والے مسافروں اور آٹو ڈرائیوروں کو راحت ملی ہے۔
پانی سپلائی محکمہ کے انجینئر سنجے موکاسارے نے ٹھیکیدار اور واٹر سپلائی کے ملازمین سے مسلسل رابطہ رکھتے ہوئے ضروری کارروائی مکمل کروائی۔ پانی کی لیکیج بند ہونے سے پانی کے ضیاع پر بھی قابو پایا گیا۔ مسافروں اور آٹو ڈرائیوروں نے آصف شاہ کے ساتھ انجینئر، ٹھیکیدار اور ملازمین کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!